DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syean; Gang arrested in Chauk Pindori with large amount of alcohol and fire arms

کلر سیداں,پولیس نے رات گئے کاروائی کر کے 180بوتل شراب اور 4پستول برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا

اے ایس پی سعود خان نے ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ کے ہمراہ ہفتہ کی شام پولیس سٹیشن کلر سیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے رات گئے کاروائی کر کے 180بوتل شراب اور 4پستول برآمد کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔انہوں نے کہا کہ رات گئے ایس ایچ او کی نگرانی میں سب انسپکٹر امیر گوندل ،مظہر سجاد،اے ایس آئی خرم ،شفقات،مبین،لقمان اور طیب پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چوکپنڈوڑی میں دوران ناکہ مہران گاڑی اسلام آباد کو روک کر تلاشی لی گاڑی کو ہارون بھٹی ولد نعمت مسیح سیکٹر I-10/4اسلام آباد چلا رہا تھا ،عابد حسین اور عبدالرحمان سے 180بوتل شراب برآمد کر کے گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ۔شراب کی بوتلیں وسکی اور ڈرائی جن پر مشتمل تھیں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اسی دوران پولیس نے دو افراد راجہ محمد طاہر ولد راجہ منظور اور راجہ وقاص رزاق کو روک کر تلاشی لی اور ان کے قبضے سے دو دو پستول اور گولیاں برآمد کر لیں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کی نشاندہی پر مزید کاروائی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے ایس ایچ او کلر سیداں اور دیگراہلکاروں کو اس کاروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا ،ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ نے کہا کہ ہم نے کلر سیداں کو اسلحے اور منشیات سے پاک کر نے کا عہد کر رکھا ہے کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آنے والے دنوں میں ہم مزید کاروائیاں کریں گے ۔اس موقع پر انجمن تاجراں کے صدر شیخ خورشید احمد نے چھاپہ مار ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ٹرافی پیش کی ۔

Kallar Syedan; A Press conference was held by Kallar police, Where the police said in a raid in Chauk Pindori during the night a car was stopped and found 180 bottles of alcohol and fire arms, the men from Islamabad were arrested and taken to Kallar police station.

پی ٹی آئی کے وفد نے تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید کی قیادت میں تحصیلدار وسیم تابش سے ملاقات

PTI Delegation led by Raja Sajid Javed meet with tehsildar Wasim Tabish 

پی ٹی آئی کے وفد نے تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید کی قیادت میں تحصیلدار وسیم تابش سے ملاقات کی وفد میں راجہ محمد بلال،عاقب علی ، آصف کیانی بھی شامل تھے ۔وفد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ لوگوں کے کام میرٹ پر ہوں رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں ہم نے عمران خان کی قیادت میں قوم سے جو وعدے کیے تھے ان پر عمل کے خواہاں ہیں ۔عام افراد کو محکمہ مال سے بہت سی شکایات رہتی ہیں جن کا ازالہ اشد ضروری ہے ،تحصیلدار وسیم تابش نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے ان کی کوشش ہو گی کہ لوگوں کو ریلیف مہیا کی جائے وہ عام افراد اور محکمہ مال کے درمیان بہتر تعلقات بھی چاہتے ہیں ۔

کلب منگال نے زبر دست مقابلے کے بعد جواد کلب چوآخالصہ کو ایک گول سے شکست دے کر جیت لیا

Mangal football club defeat Choa Khalsa football club

تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس سٹیڈیم چوآخالصہ میں منعقد تحصیل فٹبال چمپئین شپ کا فائنل جواد کلب منگال نے زبر دست مقابلے کے بعد جواد کلب چوآخالصہ کو ایک گول سے شکست دے کر جیت لیا ۔فائنل میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہر ہ کیا میچ کے دوسرے ہاف میں منگال کی ٹیم کے مجید نے پلینٹی ککس پر گول کر کے منگال کی ٹیم کو تحصیل چمپئین بنا دیا۔چوآخالصہ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی منگال کے فانی کو ٹورنا منٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مین آف دی میچ منگال کلب کے معین رہے ۔ٹیم کپتان عثمان ،بلال سلیم اور حیدر نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،فائنل میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز ،راجہ شاہ رخ پرویز ،چیئر مین سید راحت علی شاہ،چیئرمین چوہدری شفقت محمود مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے ۔

ینگ ویلفئر سوسائٹی موہڑہ راجگان بھلاکھر کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کی تقریب

Young welfare society Morra Rajgaan Balakhar to hold Millad function 

ینگ ویلفئر سوسائٹی موہڑہ راجگان بھلاکھر کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کی تقریب آج بروز اتوار صبح دس بجے جبرا ن صفدر کیانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ عمر شہزاد سلطانی، حافظ سبیل چشتی، نوید چشتی، قاری محمد عامر اور دیگر خطاب کریں گے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button