DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Dar Al Aloom Mohi Al Islam Saddiquia Lilbanat in Dhok Baba Baland

افتتاحی تقریب دار العلوم محی السلام صدیقیہ للبنات ،چوہدری محمد شبیر کی جانب سے تین کنال قطعہ اراضی وقف

ڈھوک بلندیاں چوآ خالصہ،بچیوں کو دینی تعلیم کے لئے دور دراز مدرسیوں جانا پڑتا تھا،جس کے پیش نظر دینی مدرسے کی اشد ضرورت تھی،چو ہدری محمد شبیر ڈھوک بلندیاں جو کہ ہانگ کانگ میں روز گار کے سلسلے میں مقیم ہیں تین کنال قطعہ اراضی وقف کی،جس پر جہاں دوستوں نے تعاون کیا وہاں پر گوجرخان کے رہائشی برطانیہ میں مقیم خواجہ ربنواز نے مکمل تعاون کیا اور مدرسے کے لئے عمارت مکمل ہو گئی ہے،آج اس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ،جس سے علاقے میں بچیوں کے لئے نئی تعلیمی درس گاہ کا آغاز ہو گیا ہے،اس مدرسے کی مکمل نگرانی حاجی خلیفہ محمد شریف نقشبندی فرمائیں گئے، آفتاب احمد چشتی نے مد سرائی فرمائی،خصوصی خطاب علامہ محمد مختار رضوی خطیب اعظم جامع مسجد گوجرخان نے فرمایا،تمام اسٹاف خواتین ٹیچر پر مشتمل ہو گا،کلاسز جن میں رہائشی اور مقامی بچیاں تعلیم سے مستفید ہو سکیں گی، رہائش،کھانا مفت دیا جائے گا،مہمان گرامی پیر مفتی محمود،خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی،علامہ محمد عاصم شریف نقشبندی،چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،حاجی محمد صغیر یو کے،پٹواری چوہدری عبد القدوس،ماسٹر محمد سلیم،ماسٹر محمد تنویر،ماسٹر خالد بزمی،چوہدری عبد القیوم، چوہدری صغیر احمد،چوہدری محمد جہانگیر،چوہدری محمد جمشید،چوہدری طارق محمود سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر ادارے کی کامیابی، عالم اسلام ،استحکام پاکستان کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Dar Al Aloom Mohi Al Islam Saddiquia Lilbanat was held in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa, The Madrassa was constructed after three Kanal land was donated by Ch Mohammad Shabbir formally of Hong Kong.

The construction work was completed with contributions of Khawaja Rab Nawaz of UK and Gujar Khan, the Madrassa will be run for girls with all staff as well being ladies.

Show More

Related Articles

Back to top button