DailyNewsKahuta

Kahuta; Grouping should be eliminated in PTI, Zafran Satti

پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا خاتمہ کیا جائے ۔زعفران ستی

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء زعفران ستی نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا خاتمہ کیا جائے ۔پی ٹی آئی کہوٹہ کا ایک گروپ مسلسل پارٹی میں گروپ بندی کو ہوا دے رہا ہے مذکورہ گروپ نے جنرل الیکشن میں بھی یہ رویہ اپنائے رکھا اور پارٹی کو تقسیم کر نے کی کوشش کی اب پھر یہ چند لوگ ڈیڈ انچ کی مسجد بنا نے کی کوشش رہے ہیں کارکنان ایسے عناصر سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف عہددوں کے پجاری ہیں وہ پارٹی سے مخلص نہیں ان کی سیاست صرف ایک وارڈ تک محدودرہتی ہے انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں پارٹی ان لوگوں کو ٹکٹ دے گی جنہوں نے پارٹی کے لیے دن رات کام کیا ہے اور پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کی کوئی ویلیو نہیں ہے پی ٹی آئی اپنے نظریاتی او ر پر انے کارکنوں کو عزت و مقام دے گئی اور پارٹی ایسے کسی گروہ کو قبول نہیں کرئے گئی جو پارٹی کے لیے نقصان دے ہو ۔

Kahuta; PTI Youth wing Tehsil Kahuta activist, Zafran Satti, has called party leaders to get involved at end grouping menace in the party.

سی پی اوراولپنڈی عباس احسن سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایزراجہ صغیر احمد آف مٹور ،چوہدری عدنان ، حاجی امجد اور چوہدری ساجدکی ملاقات

CPO Rawalpindi Abbass Hassan meets with MPA Raja Sagheer Ahmed 

سی پی اوراولپنڈی عباس احسن سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایزراجہ صغیر احمد آف مٹور ،چوہدری عدنان ، حاجی امجد اور چوہدری ساجدکی ملاقات۔ اپنے اپنے علاقے کے تھانوں کے مسائل اور تھانوں کی حدود میں ہونے والے جرائم سے آگاہ کیا ۔ سی پی او راولپنڈی کا ایکشن لینے کی یقین دھانی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایزراجہ صغیر احمد آف مٹور ،چوہدری عدنان ، حاجی امجد اور چوہدری ساجد سی پی اوراولپنڈی عباس احسن سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو اپنے اپنے علاقے کے تھانوں کے مسائل اور تھانوں کی حدود میں ہونے والے جرائم سے آگاہ کیاان کو بلخصوص چوریوں ،منشیات فروشی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے جس پر سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے سخت ایکشن لینے کی یقین دھانی کرائی ۔

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت ریڑھی بانوں نے مافیاکی صورت اختیار کر لی

Stall owners turn in to mafia due to negligence of local tehsil authority 

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت ریڑھی بانوں نے مافیاکی صورت اختیار کر لی ۔کہوٹہ شہر کی قیادت نااہل ترین لوگوں کے ہاتھ میں آگئی سبزی ، فروٹ فروش بے لگام ہو گے ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر میں ریڑھی بان کی تعداد میں بے شمار اضافہ ہو گیا ہے گذشتہ ماہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر یہ ریڑھی بان غائب ہو گے تھے مگر صرف دو تین ہفتوں میں واپس آگئے جس کی وجہ سے بازاروں میں گاڑی چلانا تو درکنارپیدل چلنا بھی عذاب بن گیا جو ریڑھی والے سر کاری اہلکاروں کی مٹھی روزانہ کی بنیاد پر گرم کر رہے ہیں وہ بدلے میں ان کی سر پرستی میں کام کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے سوال کیا ہے کہ ان کے خلاف ایکشن کو ن لے گا چیئرمین ایم سی کو نظر کیوں نہیں آ رہا یا وہ دیکھنا ہی نہیں چاہتے یا ان دیکھنے ہی نہیں دیا جا تا ایسی نااہل قیادت کو شہر کی بد نصیبی کہا جا سکتا ہے سبزی اور فروٹ فروش بے لگا م چکے ہیں ایم سی کہوٹہ کے موجودہ زمہ دار عوامی نمائندے کے آنے پر ان ریڑھی بانوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ ان کو ئی پوچھنے والا ناں ہے جو مر ضی ریٹ لگاہیں کوئی فکر نہیں ہے عملہ اپنی اپنی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہتا ہے چیئر مین ایم سی کہوٹہ ہفتہ وار ناں ہی سی ماہانہ کی مد میں تو ریٹ لسٹ چیک کر لیا کر یں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہر مچھلی فروشوں نے ان جگہ کو مچھلی منڈی بنا دیا ہے پہلے دو تھے اور اب ان کی تعداد پانچ ہو گئی ہے مذکورہ مچھلی فروشوں کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کے باہر اتنی بدبو ہوتی ہے کہ گزراہ بھی مشکل ہو جا تا ہے مگر مجال ہے کہ اے سی کہوٹہ نے اس ایشو پر توجہ دی ہو اور پھر یہ لوگ دیہاڑی دیے بیٹھ سکیں عوامی حلقوں نے سوال کیا ہے کہ مذکورہ افسر کیا آنکھوں پر پٹی باندھ کر آفس میں داخل ہوتے سر کاری اور عوامی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ ریڑھی بانوں کو شہر میں ختم کیا جا ئے سبزی اور فروٹ فروشوں کو ریٹ لسٹ لگانے اور اس کے مطابق فروخت کا سختی سے پابند کیا جا ئے اور ان دیہاڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا ئے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button