DailyNews

Rawalpindi; Sixteen luxury cars distributed amongst tax officers recovered

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کی طرف سے بانٹی گئی 16قیمتی گاڑیاں برآمد

چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی وارننگ پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کی طرف سے غیرقانونی طور پر بانٹی گئی 16گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ چیف کمشنر ضبط کی گئی یہ گاڑیاں پیر کو کسٹمز حکام کے سپرد کرینگے۔ سیزر اینڈ ڈسپوزل رولز کے تحت ضبط کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی 16گاڑیاں ضلعی انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران سمیت اہم شخصیات کے زیراستعمال تھیں۔ گاڑیاں غائب کرنے میں ملوث افسران و اہلکاروں کیخلاف ضابطے کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل چیف کمشنر اسلام آباد نے کروڑوں روپے مالیتی گاڑیاں غائب ہو جانے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے حکام نے تحفتاً دی گئی 16سے زائد قیمتی گاڑیاں واپس منگوا لیں۔ یہ قیمتی گاڑیاں افسران بالا کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران کو بطور تحفہ دی گئی تھیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button