DailyNewsKallar Syedan

Pir Dr Sultan Al arfeen Saddique addresses at millad function at Islamic Uni, Sahot

سالانہ میلاد النبی ﷺ،پیر ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی آستانہ عالیہ نیریاں شریف کا خصوصی خطاب

سہوٹ کلیال،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے محی الدین اسلامک یونیورسٹی (ذیلی ) ادارہ میں عقیدت اور احترام سے کیا ،خصوصی خطاب چانسلر میڈیکل کالج میر پور ،چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی نیریاں، پیر ڈاکٹر سلطان العارفین صدیقی زیب آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیراور علامہ و قاری محمد فیصل ندیم کیلانی خطیب اعظم حافظ آباد نے فرمایا،جس میں پیر مفتی محمود حسین نقشبندی،خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی،علامہ اللہ دتہ نقشبندی،صدر ادارہ ہذا انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر، چیف ایگزیکٹیو دار ارقم سکول کلر سیداں و چوک پنڈوڑی محمد توقیر اعوان،حاجی چوہدری شبیر حسین،حاجی چوہدری محمد رشید، چوہدری سجاد حسین یو اے ای،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،چوہدری طالب حسین،چوہدری وادی حسین فرانس،حاجی نصرت مغل یو کے، محمد شفقت مغل یو کے،حاجی صغیر احمد بلندیاں، شیراز اختر،مناظر حسین بھٹی یو کے،راجہ حبیب الرحمن ،نعت خوان ثاقب حمید نقشبندی، چوہدری مہران چوہان، الطاف بٹ،راجہ ضیارب حسین سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اختتامی دعا میں عالم اسلام ،خوش حال پاکستان،ادارہ ہذا کے معاونین اور پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم اور قارئین کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی،لنگر کا بہترین اور وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button