DailyNewsKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed visits boys high school in Banhal

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بناہل کا دورہ

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بناہل کا دورہ۔اساتذہ اور معززین علاقہ سے ملاقات ۔سکول ہذا میں موجود اساتذہ کی کارکردگی پر اظہار اطمنان۔سکول میں موجود مساہل کے حوالے سے بھی پوچھا جن کو حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور نے یونین کونسل منیاندہ کے گاؤں بناہل میں گورنمنٹ بواہزہائی سکول کا دورہ کیا ان کے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ تنویر آف سہر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے گورنمنٹ بواہزہائی سکول بنائل کے ہیڈ ماسٹر راجہ زاہد مسعودقاسمی ،سنیئر ٹیچر اسرار حسین ، ماسٹر اجمل حسین ،ماسٹر راشد محمود ،ماسٹر راجہ بلال جاوید ،ماسٹر مظہرحسین سمیت دیگر اساتذہ اور سکول کا دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔ راجہ صغیر احمد نے سکول ہذاکا رزلٹ بھی چیک کیا اور ان کی کارکر دگی کو سراہا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button