DailyNews

Rawalpindi; Rawat police bring back man who murdered in Rawat from Qatar

روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کی انٹر پول کے ذریعے دوہا میں کاروائی ،صادق آباد تھانے میں قتل کے مقدمے کا ملزم گرفتار

روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کی انٹر پول کے ذریعے دوہا میں کاروائی ،صادق آباد تھانے میں قتل کے مقدمے کا ملزم گرفتار ۔گرفتار ملزم قطر پولیس میں ملازمت کرتا تھا ،تفصیلات کے مطابق آفتاب حسین نے صادق آباد پولیس کو بتایا تھا کہ وہ اپنے بھتیجے وقاص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان فیصل نور اور عادل نور پسران نور بادشاہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا بھتیجا وقاص احمد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد ملزمان دوہا واپس چلے گئے دونوں بھائی وہاں قطر پولیس میں ملازمت کرتے ہیں روا ت پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی اور کانسٹیبل قاضی عبدالواحد نے دوہا جاکر انٹر پول کے ذریعے ملزم فیصل نور کو گرفتار کر کے راولپنڈی منتقل کر دیا ہے ۔فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی ہے ۔

Rawalpindi; Faisal Noor who committed  murder of Waqas Ahmed in Sadiq Abbad and then fled to Qatar was brought back to Pakistan via Interpol.

Show More

Related Articles

Back to top button