Kallar Syedan; Raja Javed Ikhlas taken to hospital with heart problem
راجہ جاوید اخلاص اسلام آباد لے جایا گیاجہاں معالجین نے انہیں اسٹنٹ ڈال دیا
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص دل ہار بیٹھے،وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر معمول کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں تکلیف محسوس ہوئی انہیں اسلام آباد لے جایا گیاجہاں معالجین نے انہیں اسٹنٹ ڈال دیا وہ اب روبوصحت ہیں ۔
Kallar Syedan; Ex MNA Raja Javed Ikhlas was taken to hospital in Islamabad after he suffered heart problems at his residence. He was seen by specialist hospital in Islamabad where he was given surgery to implant stents. Raja Javed Ikhlas is now recovering well according to the family.
آرمی کا جعلی صوبیدار بن کر لوگوں کو کالیں کر کے لوٹنے والا اپنے دھندے میں مصروف
Fake Subaidar make hoax calls in Kallar Syedan
آرمی کا جعلی صوبیدار بن کر لوگوں کو کالیں کر کے لوٹنے والا اپنے دھندے میں مصروف ہے اور قانون کی پکڑ سے تاحال باہر ہے ۔ملزم صحافیوں،کونسلروں ،تاجروں اور شہریوں کو فون کر کے بینک اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات طلب کرتا ہے ۔03044087954سے مقامی صحافی اکرام الحق قریشی کو کال کر کے کہا گیا کہ میں آرمی ہیڈ کواٹر سے صوبیدار محمد خالد بول رہا ہوں ہمارے آدمی مردم شماری کے وقت آپ کے پاس آئے تھے ہمیں اب مزید آپ کے کاروبار اور بینک کے بارے میں معلومات درکار ہیں ۔اسی طرح کی کال مقامی کونسلر چوہدری اخلا ق حسین،مقامی تاجر راجہ شاہد پکھڑال اور دیگر کو بھی موصول ہوئی ہیں ۔
مقامی نرسنگ ہوم کے مالک ڈاکٹر طارق ریاض شیخ کی فیسبک آئی ڈی ہیک کر لی گئی
Dr Tariq Riaz Sheikh facbook account hacked
مقامی نرسنگ ہوم کے مالک ڈاکٹر طارق ریاض شیخ کی فیسبک آئی ڈی ہیک کر لی گئی ،ہیکر نے ان کی فرینڈ لسٹ میں موجود لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ چھٹیوں پر یونان آیا ہوا ہے جہاں اس کا اے ٹی ایم کارڈ کام نہیں کر رہا لہذا فوری طور پر کچھ رقم اسے ارسال کر دی جائے ۔
پنجاب پولیس کے ریٹائرڈاے ایس آئی ملک طارق حسین کے بھائی ملک اعجاز وفات پا گئے ،نماز جنازہ ڈریال میں ادا کی گئی
Malik Ijaz passed away in Daryal
پنجاب پولیس کے ریٹائرڈاے ایس آئی ملک طارق حسین کے بھائی ملک اعجاز وفات پا گئے ،نماز جنازہ ڈریال میں ادا کی گئی جس میں ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی شاہ بخاری، راجہ جاوید اخلاص،چوہدری محمد ریاض،راجہ جہانگیر اختر بھٹی، شیخ حسن ریاض، اعجاز بٹ، نصیر اختر بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، نمبردار اسد عزیز،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،صاحبزادہ بدر منیر اور دیگر نے شرکت کی۔
مقامی صحافی جاوید اقبال اور معروف کاروباری سعید احمد بھٹی عمرے کی سعاد ت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Javed Iqbal and Saeed Ahmed Bhatti return from Umrah pilgrim
مقامی صحافی جاوید اقبال اور معروف کاروباری سعید احمد بھٹی عمرے کی سعاد ت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ۔نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے انہیں خوش آمدید کہا۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار
Public concern in Kallar Syedan over human rights in occupied Kashmir
پنجاب بار کونسل کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ اور چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کو مسلمان ممالک میں ذرا برابر بات بھی پہاڑ لگتی ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے غیر ملکی میڈیا نے مکمل آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے وکلاء میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کو ایک مراسلہ بھی ارسال کیا جائے گا۔