DailyNews

Rawalpindi; Love marriage couple shot dead in Chakri

پسند کی شادی جرم بن گئی،مسلح افراد کے ہاتھوں جوڑے کا قتل

ھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کے مطابق جوڑیاں کے رہنے والے 28سالہ اخلاق ولدعزیزنے تقریباًچھ ماہ قبل چکری روڈکی 25سالہ رمشا ولد سرفراز سے لومیرج کی تھی ،بدھ کواخلاق اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے سسرال گلستان فاطمہ کالونی چکری روڈآیاجہاں سے واپسی پروہ رات کے وقت موٹرسائیکل پر بیوی کولے کرواپس جارہاتھاجوں ہی وہ کالونی سے نکل کرچکری روڈپرآئے تواچانک دوموٹرسائیکلوں پرسوار چار افرادنے وہاں پہنچ کران پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دونوں میاں بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی تھی۔

Rawalpindi; Ikhlaq Aziz, 28 who had married Ramsha Sarfraz in a love marriage, both were shot dead as they left Chakri on motorbike, Police are investigating.

 

Show More

Related Articles

Back to top button