Kallar Syedan; M Abu Bakar aged 10 completes memorising of Quran in Bhaiye Mehar Ali
بھیائی مہر علی، راجہ اظہر محمود کے صاحبزادے محمد ابوبکر نے دس سال کی عمر قران پاک حفظ کر لیا۔
بھیائی مہر علی کی معروف کا روباری اور سماجی شخصیت اور ابوبکر ٹریڈرز مرید چوک کلر سیداں کے مالک راجہ اظہر محمود کے صاحبزادے محمد ابوبکر نے اقراروضتہ الااطفال کلر سیداں برانچ سے ساڈھے دس سال کی عمر میں قران پاک حفظ کر لیا۔محمد ابوبکر نے ساڈھے تین سال کی مختصر مدت میں حفظ مکمل کیا۔ یا درہے کہ راجہ اظہر محمود کی ایک بیٹی نے بھی اتنی ہی مدت اور دس سال کی عمر میں قران پاک حفظ کیا تھا۔ اس مو قع پربچے کے والد نے پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میری زندگی کا انتہائی خوشی کا دن ہے کہ میرے بیٹے نے قران پاک حفظ کر نے کی سعادت حاصل کی ہے اور اس کا تمام تر سہرہ اللہ کے فضل کے بعد اقراروضتہ الااطفال کلر سیداں کے اساتذہ کو جا تا ہے جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔
Kallar Syedan; Mohammad Abu Bakar aged 10, son of Raja Azhar Mahmood of village Bhiye Mehar Ali near Sakot has completed memorising of the Quran after three years of studying at Kallar Ala al Taffal. The youngster was congratulated by family and friends.