کہوٹہ کے قریب سوزوکی اور کنٹینرمیں تصادم 1عورت جاں بحق 6افراد زخمی ہوگے ۔حادثہ کہوٹہ کے قریب جنڈی ہنیسر کے مقام پر پیش آیا سوزوکی میں موجود سواریاں اور ڈراہیور تحصیل کہوٹہ کے مقامی ہیں ۔حادثے میں شدید زخمی ہونے والی (ش) نامی عورت کا تعلق یونین کونسل بیور کے علاقہ نلہ کھیرا سے ہے حادثے میں سوزوکی بری طرع تباہ ہو گی ہے جبکہ زخمیوں کو کہوٹہ میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے ۔
Kahuta; A fatal accident occurred when a Suzuki full of passengers hit onward coming container, The Suzuki was badly damaged in the accident, in which a Lady from village Nala Khaira, Bior was killed and six people were injured and taken to THQ hospital in Kahuta.
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ، ڈاکٹر من مانی کرتے ہیں
Raja Mujeeb Ullah complains about service at THQ hospital
راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منا ء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ، ڈاکٹر من مانی کرتے ہیں ناں ہی ٹاہم پر ڈیوٹی پر آتے ہیں اور جب دل چاہتا ہے چھٹی کرتے ہیں ۔اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منا ء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر کہوٹہ کی میڈیکل سپر ینڈنٹ کے منظور نظرڈاکٹر من مانی کرتے ہیں ہفتے میں ایک دن آتے ہیں جس کہ وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے ان ڈاکٹروں کی من مانیوں کی وجہ سے جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے وہاں پر ہی جن افراد کو ایم ایل آر بنوانی ہوتی ہے ان کو ہفتہ ہفتہ رزلٹ نہیں ملتا جس کہ وجہ سے شدید پر شانی کا بھی سامنا کر نا پڑھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں موجود ایکسرے مشین کی اکثر فلم رول ختم ہوا ہوتا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے غریب لو گوں کو سینکٹروں روپے دے کر پرائیویٹ علاج کراتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ایم این اے حلقہ این اے 57اور محمکہ کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی آف ڈیر ہ مشتاق سے ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اخترکی ملاقات
Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi meets with head teacher Raja Tanvir Akhtar
معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی آف ڈیر ہ مشتاق سے ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اخترکی ملاقات ۔ سماجی کام کر انے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔ یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاؤں کینتھل میں موجود گورنمنٹ گرلزپراہمری سکول کے ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر نے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی سے ملاقات کی اور ان کو علاقے کے اپنی مد د آپ کے تحت سماجی کام کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ آپ جیسی عظیم شخصیات علاقے کا سر مایہ ہوتی ہیں جو بغیر کسی مالی معاونت کے اپنی مدد آپ کے تحت اللہ پاک کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں انہوں نے آغاسید مشتاق حسین نقوی کو علاقے کی بچیوں کے لیے ایک بہت بڑا سکول بنانے ، ڈیرہ مشتاق شاہ پوسٹ آفس اور علاقے کی لیے ڈسپنسری کی سہولت میسر کر نے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور انکو صحت یابی کی دعا بھی دی ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا راجہ ارشد محمودکے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
Ex PM Shahid Khaqan Abbassi pays condolences on death of Haji Raja Gulzar Ahmed
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا راجہ ارشد محمودکے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیت راجہ ارشد محمو د آف چھنی کہوٹہ کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمد گذشتہ دنوں وفات پا ء گے تھے ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، پر یس کلب کہوٹہ کے صحافی راجہ عمران ضمیر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔