DailyNewsKallar Syedan

Wallima ceremony of Master Amir Farooq Baig held at Hanif shaadi hall

ممتاز مدرس عامر فاروق بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ، دعوت ولیمہ کی تقریب حنیف شادی ہال کلرسیداں میں منعقد ہوئی

ممتاز مدرس عامر فاروق بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ، دعوت ولیمہ کی تقریب حنیف شادی ہال کلرسیداں میں منعقد ہوئی۔ گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے ممتاز مدرس اور کامران بیگ کے بھائی عامر فاروق بیگ کی شادی خانہ آبادی دختر غلام مصطفی بیگ مرحوم سے سرانجام پائی۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں حاجی سردار صلاح الدین، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی، سینئر صحافی محمد جاوید چشتی،احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، چوہدری تصور حسین، مسعود بھٹی، ضمیر بھٹی، نوید مغل، افسر بھٹی، ظہیر حسین، چوہدری ظہیر الحق، دانیال بیگ، حندال بیگ، محمد الیاس، محمد رمضان، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اساتذہ اور دیگر دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

چوہدری عید محمد مرحوم کی بیوہ اور محبوب اختر بھٹی کی ہمشیرہ تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں، ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں سپردِ خاک۔

Wife of late Ch Eid Mohammad passed away in Dhok Sangot, Pind Bainso

چوہدری عید محمد مرحوم کی بیوہ اور محبوب اختر بھٹی کی ہمشیرہ تقدیر الٰہی سے وفات پا گئیں، ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں سپردِ خاک۔ 
نمازِ جنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، ایکس ناظمین کیپٹن محمد اشرف چوہدری اور راجہ محمد نواز، راجہ محمد حنیف، ارشد محمود بھٹی، چوہدری شوکت علی، پٹواری چوہدری عبالقدوس، پرویز بھٹی، کونسلر سلیمان بھٹی، اصغر کیانی، صوبیدار حیات علی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر یعداد نے شرکت کی۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button