DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan;Two killed in a fatal accident near Kallar bazaar

کلر سیداں میں موٹر سائیکل اور ٹیوٹا مسافر گاڑی کے درمیان تصادم ،موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان جاں بحق

کلر سیداں میں موٹر سائیکل اور ٹیوٹا مسافر گاڑی کے درمیان تصادم ،موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان جاں بحق ویگن ڈرائیور کنڈیکٹر موقع سے فرار۔یہ حادثہ بعد دوپہر کلر سیداں شہر کے قریب پنڈی روڈ پر پیش آیا مسافر گاڑی راولپنڈی سے کلر سیداں آ رہی تھی کہ کلر سیداں شہر کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 24سالہ نوجوان محمد عثمان مانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا 22سالہ دوست محمد توصیف ولد محمد رشید سکنہ میر گالہ خالصہ چوآ خالصہ شدید زخمی ہو گیا اسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والے دونوں دوست تھے اور وہ کسی عزیز کی شادی کے دعوت نامے تقسیم کر رہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی ،مسافر گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے ۔سٹی ٹریفک پولیس کے راشد مسعود اور مدنی امتیاز موقع پر پہنچ گئے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر گاڑی اور موٹر سائیکل پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئیے ۔

Kallar Syedan; A Passenger vehicle hit a oncoming motorcycle on Pindi road near Kallar Bazaar, The motorcyclist Mohammad Usman Mani of Kallar Syedan (Pictured above) was killed in the fatal accident, while his  friend Mohammad Tauseef son of Mohammad Rasheed of village Mirgala Khalasa, was badly injured, the pair were delivering wedding invitation cards. The driver and conductor of the bus fled after the accident.

روات میں تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی میں سڑک بلاک کرنے پر مقدمات درج کر کے دس سے زائد کارکنان کو گرفتا ر کر لیا

Tehreek e Labbaik protestors arrested for blocking Rawat road 

سہالہ پولیس نے روات میں تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی میں سڑک بلاک کرنے پر مقدمات درج کر کے دس سے زائد کارکنان کو گرفتا ر کر لیا ہے ایس ایچ او محمد اقبال کے مطابق یکم نومبر کو تحریک لبیک کے رہنما رضوان رضوی نے 12نامزد افراد اور 80سے زائد نا معلوم افراد کے ہمراہ نہ صرف سڑک بلاک کی بلکہ کار سرکار میں مداخلت بھی کی ،گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا۔

پنڈ بینسو کے عبدالرؤف قریشی مرحوم کی بیوہ اور جماعت اسلامی کے سر گرم کارکن عابد قریشی کی والدہ انتقال کر گئیں

Mother of Abid Qureshi passed away in Pind Bainso

گاؤں پنڈ بینسو کے عبدالرؤف قریشی مرحوم کی بیوہ اور جماعت اسلامی کے سر گرم کارکن عابد قریشی کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ٹینچ بھاٹہ میں اد اکی گئی جس میں جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر شمس الرحمان سواتی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ڈاکٹر پروفیسر عزیز احمد ہاشمی، علامہ محمد اقبال قریشی، ریٹائرڈ چیف پیٹی آفیسر محمد یو سف ہاشمی، مظہر الاسلام قریشی، قاضی زاہد نعیم ،احسنا الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل دوبیرن کلاں فیڈر بند رہے گا

EISCO sub division Kallar Syedan to close on Tuesday 

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل دوبیرن کلاں فیڈر بند رہے گا جس سے سروہا، جوچھہ،چک ،دھمالی، سدا کمال، دوبیرن کلاں ، پنڈ بینسو اور ملحقہ علاقوں میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button