Kallar Syedan; Transporters increase fares as price of petrol is increased
پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کے باعث ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں از خود اضافہ کر دیا
پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ کے باعث ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں از خود اضافہ کر دیاہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔کلر سیداں سے سواں اور پیر ودائی چلنے والی مسافر گاڑیوں نے سٹاپ ٹو سٹاپ پانچ سے دس روپے فی سواری جبکہ لوکل روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے دس سے بیس روپے فی سواری اضافہ کر دیا ہے اور راستے کی سواری سے بھی آخری سٹاپ کا کرایہ وصول کر لیا جاتا ہے جبکہ احتجاج کرنے والے مسافروں کو نہ صرف
بے عزت کیا جاتا ہے بلکہ اسے راستے میں ہی اتار دیا جاتا ہے۔کلر سیداں سے مضافاتی روٹس پر چلنے والی بیڈ فورڈ ویگنوں میں بیشتر کی حالت بھی انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے اور ایسی گاڑی مالکان کے پاس فٹنس کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہوتا مگر اس کے باوجود ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔ کلر سیداں کے کاروباری حلقوں نے اس امر پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انچارج کلر سیداں ٹریفک وارڈنز سے زائد کرایہ وصول کرنے اور بغیر فٹنس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; The transporters have increased fares after the announcement of increase in POL prices on Monday and have warned of stopping their vehicles if Punjab Transport Authority (PTA) not increased stop-to-stop fares by Rs14 against Rs10. From Kallar Syedan to Phir Dhuai have increased from 5 to 10 Rs. The Kallar Syedan business community have been outraged by the increase on fares and petrol being once again increased. Taxi and rickshaws have also increased their fares by 10 to 15 per cent after the fresh increase in POL prices. Without any notification, goods transporters have increased fares by 10 per cent and long route transporters increased Rs20 per ticket after hike in POL prices.
مولانا سمیع الحق کی دینی تعلیمی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
Late Mollana Samih Ul Haq praised for his contributions
جمعیت علمائے اسلام (ف)برطانیہ کے رہنما مولانا عبدالرشید ربانی نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مرحوم کی دینی تعلیمی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مرحوم کے بیٹوں مولانا حامدالحق اور مولانا انوار الحق کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے تمام علماء اور مشائخ اس سانحے پر غمزدہ ہیں ان کی وفات سے وہ ایک عظیم ساتھی سے محروم ہوئے ہیں ادھر جامعہ ڈیرہ حیات میں بھی ایک تعذیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کی ،اس موقع پر قاری یوسف رشیدی ،مولانا عبداللہ شاہ،مولانا ضیاء اللہ خان ،مفتی تاج الرحیم،مفتی قاسم چلاسی،راجہ ضیاء احمد بشیر نے بھی شرکت کی انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کو قومی سانحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لیئے جدوجہد کی انہوں نے قاتلوں کا فوری سراغ لگانے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رمیال کس میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے تین ملزمان گرفتار
Three arrested for armed robbery at Ramial kass
کلرسیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کی ہدایت پر پولیس چوکی چوک پنڈوڑی کے انچارج سب انسپکٹر ارفاد احمد نے گزشتہ ہفتے رمیال کس میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے تین ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے تینوں ریکارڈ یافتہ بتائے جاتے ہیں پولیس کے مطابق سیلز مین عنصر علی سکنہ اسلام آباد سامان فروخت کرنے کے لیئے اپنی گاڑی میں کلرسیداں آرہا تھا کہ رمیال کس میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پراسے روک لیا اور تلاشی کے دوران اس سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھا پولیس نے ملزمان شاہ رخ ،رفاقت علی اور نعمان شہزاد ساکن سرگودھا کو گرفتار کر لیا ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور یہ ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔