DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Jammat e Aile Sunnat hold meeting under guidance of Pir Syed Zubair Ahmed Shah

امیر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ پیرسیدزبیر احمد شاہ کے زیرصدارت جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ کا اجلاس

امیر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ پیرسیدزبیر احمد شاہ کے زیرصدارت جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ کا اجلاس ۔پاک فوج اسلام کی فوج ہے ۔پاک فوج کے خلاف کی جانے والی بیان بازی کی شد یدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت آسیہ ملعونہ کے کیس پر نظر ثانی کر یں اورسابقہ عدالتوں کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو پھانسی دیں۔ ماہ نور ربیع الاول کا بھر پور استقبال کر نے اور میلادمصطفیٰ ﷺعقیدت واحترام کے ساتھ منانے کا اعلان ۔کاہنات کا ذرہ ذرہ نبی پاک ﷺکے قدموں کی دھول کا صدقہ ہے آپ ﷺسے ہر چیز سے بڑھ کر محبت کامل ایمان کا حصہ ہے ۔ اجلاس میں راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمد (مرحوم )سردار حسن اختر (مر حوم ) کے ایصال ثواب جبکہ صوبیدار میجر فضل کریم کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین مناظرہ اسلام امیر اہلیسنت وجماعت تحصیل کہوٹہ پیرسیدزبیر احمد شاہ نے ماہ نورکے حوالے سے منعقدہ اہلیسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان موقع پرڈاکٹرمحمد عارف قریشی ،مولانا آصف القادری ،مولانا عبد المجید نقشبندی، مولانا حافظ صغیر احمد قادری ،حافظ غلام مر تضیٰ صابری ،حافظ مولانا حافظ محمد یونس ،حافظ فخر عباس ،حافظ زکیر ، حافظ حامد،حافظ قمر، حافظ محمود ، منیب الرحمن ،عدالت کیانی ، راجہ محمد ظفیر ، حاجی محمد اصغر ،حاجی محمد الطاف ، حافظ عبدالر حمن، سید مناظر حسین شاہ ، راجہ گل غفار ، قاری محمد سعید ضیاء، سمیت جماعت اہلیسنت و جماعت کے تحصیل بھر کے علماء نے شر کت کی اس موقع آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کا میلاد انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کا عزم کیا گیا ۔

Kahuta; Jammat e Aile Sunnat held meeting under the guidance of Pir Syed Zubair Ahmed Shah, Ameer Ail e Sunnat Jammat Tehsil Kahuta, where statements against the Army were deplored and to hold peaceful millad in Kahuta.

Show More

Related Articles

Back to top button