DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Bus service announced travelling via Islamabad to China

پاکستان کی ایک نجی کمپنی نے لاہور سے کاشغر (چین) براستہ اسلام آباد بس سروس شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کی ایک نجی کمپنی نے لاہور سے کاشغر (چین) براستہ اسلام آباد بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے بکنگ شروع کر دی گئی ۔افتتاحی بس پانچ نومبر کو لاہور سے کاشغر(چین) کے لیے روانہ ہو گی ۔یہ کمپنی ہفتے میں چار ایام ہفتہ اتوار پیر اور منگل کو لاہور سے کاشغر کے لیے بس چلائے گی جبکہ کاشغر سے لاہور کے لیے یہ سروس منگل بدھ جمعرات اور جمعہ کو دستیاب ہو گی لاہور سے کاشغر کا یک طرفہ کرایہ 13ہزار روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ 23ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے ۔لاہور سے کاشغر کا یہ سفر تقریباً 36گھنٹوں میں طے ہو گا اور یہ بسیں دوران سفر مقرر شدہ نو مقامات پر رکیں گی ۔

Kallar Syedan; The China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) is bringing further avenues of investments and cooperation for Pakistan as well as ease to the people of both the countries as a local private transport company is all set to launch a bus service connecting Pakistan and China from November 3 under the flagship project.

The new bus service called Pakistan-China bus service is launched by Shuja group under their brand name of Shuja Express which will cover the one-way journey in two days (approximately 30 hours of travel time).

According to chief executive officer of the company Muhammad Anwar, the new bus service is expected to start regular operations from Nov 3 (today).

“It will be in operation four days a week, that is, Monday, Tuesday, Saturday and Sunday from Lahore to Chinese border city of Kashgar, and same manner from Kashgar to Lahore on Tuesday, Wednesday, Thursday and Friday,” said the CEA. “The bus will set off at 12pm (local time) from Lahore and at first it will reach federal capital Islamabad where breakfast will be served. Then the bus will stop in northern Mansehra city for tea. Next stopover will be at Bisham for lunch. Passengers will be offered evening tea at Chilas and lavish dinner at Gilgit.”

یونین کونسل کنوہا کے بعض کونسلروں نے چیئرمین کے خلاف درخواست لوکل گورنمنٹ کو ارسال

Councillor report chairman union council Kanoha with no confidence in him 

یونین کونسل کنوہا کے بعض کونسلروں نے چیئرمین کے خلاف درخواست لوکل گورنمنٹ کو ارسال کر دی۔یونین کونسل کنوہا کے کونسلرز عمران بھٹی،محمد گلفراز بٹ،راجہ ناہید اختر،راجہ سعیداور لیڈی کونسلر زینت بیگم نے لوکل گورنمنٹ کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ چےئرمین ان سے کسی بھی معاملہ میں مشاورت نہیں کرتے جبکہ فنڈز تقسیم کرنے کے معاملے میں بھی ہمیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی بجٹ پیش کئے گئے اس میں ہمارے ساتھ کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹیوں میں بھی ان کو شامل نہیں کیا جاتااور اپنی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی کو عام کاغذ پر لکھا جاتا ہے جسے بعد ازاں رجسٹر میں منتقل کرتے وقت کارروائی کے دوران مخالف کونسلرز کے پوائنٹس کو حذف کروادیا جاتا ہے۔

 

شہریوں نے تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات پر دلی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف نظام زندگی بحال ہوا بلکہ ملک میں جاری کشیدگی کو بھی ختم کرنے میں مدد ملی ۔

گزشتہ دو ایام سے باران رحمت کا سلسلہ جاری ،کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے بارش کے باعث سردی کا بھی آغاز ہو گیا لوگوں نے گرم ملبوسات سویٹریں اور جرسیاں بھی نکا ل لی ہیں ۔

آئیسکو سب ڈویژ ن کلر سیداں کے اعلانیہ کے مطابق لائنوں کی سالانہ مرمت کے باعث 5نومبر بروز پیر کمبیلی صادق فیڈر صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہے گا جس سے درکالی معموری، کمبیلی صادق، ڈریال، موہڑہ بنی والا اور دیگر علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button