Nala Musalmana; Free medical camp set up in Morra Hasnal
معروف انٹرنیشنل ہسپتال ٹرسٹ کے زیر اہتمام ریشم برکت میموریل ہسپتال موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
معروف انٹرنیشنل ہسپتال ٹرسٹ کے زیر اہتمام ریشم برکت میموریل ہسپتال موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ نلہ مسلماناں اور قرب و جوار کے رہائشیوں کی طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کییمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل ، آرتھوپٹکس، گائنا، چلڈرن، آئی اور ای این ٹی اسپیشلسٹز نے صحت اور غذایت کے میدان میں مفت مشاورت پیش کیں۔ کیمپ کے زائرین کو بھی بلڈپریشر اور شوگر کی مفت چیک اپ فراہم کی گئی۔ وہاں مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے ایک پوری فارمیسی قائم کی گئی تھی۔ پانچ سو سے زائد افراد نے کیمپ سے طبی سہولیات حاصل کیں۔ ٹرسٹ کیمپ کے منتظمین کو تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم کے خصوصی تعاون پر چیئرمین راجہ محمد نصیر اور انکی ٹیم کے لیے خصوصی تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔ چیئرمین ایم آئی ایچ ٹی چوہدری نصیر احمد نے کیمپ کو کامیاب بنانے پر ڈاکٹرز، سٹاف اور کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی۔کمیونٹی کی طرف سے سماجی کارکن ارشد محمود بھٹی نے اس کامیاب کیمپ کے انعقاد پر چوہدری نصیر احمد ڈاکٹرز، سٹاف ، ماسٹر نجابت علی اور دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے ریشم برکت میموریل ہسپتال کرنل محبوب سلطان راجہ کے بڑی بھائی راجہ محمد اسلم(مرحوم) نے دو کروڑ کی لاگت سے اپنی مدد آپ تعمیر کرایا تھا۔
Kallar Syedan; A Free medical camp was set up in village Morra Hasnal in Nala Musalmana at Resham Barakat Memorial hospital in collaboration with Maroof Int hospital trust.