Kallar Syedan; Traders and religious scholars announce to hold public protest on Friday and Saturday
کلر سیداں کے تاجروں اور علمائے کرام نے دو روزہ احتجاجی پروگرام کا اعلان
کلر سیداں کے تاجروں اور علمائے کرام نے دو روزہ احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے ،جمعہ کے روز کلر سیداں میں مکمل شٹر ڈاؤں ہڑتال رہے گی بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ ہفتے کے روز بھی کلر سیداں میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔بعد نماز جمعہ نواحی قصبہ دوبیرن کلاں سے بھی احتجاجی ریلی کا اعلان کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علمائے کرام اور تاجر رہنماؤں کا ایک مشترکہ اجلاس چوہدری نعیم بنارس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولانا قاسم الحق، مفتی زاہد یوسف، جاوید اقبال، حاجی ریاست حسین، زین العابدین، راجہ ارشد جنجوعہ، شیخ خورشید احمد، اظہر بھٹی ، ملک ندیم ،راجہ اظہر سلطان اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں آسیہ کی بریت کے فیصلے کے خلاف دو روزہ احتجاج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق آج بروز جمعہ صبح کے اوقات میں بھی کلر سیداں کے تمام بازار مکمل طور پر بند رہیں گے بعد نماز جمعہ مرید چوک سے مین چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں علمائے کرام ،تاجر رہنما ،مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی کے لوگ شرکت کریں گے جبکہ ہفتہ کے روز جماعت اسلامی کی کال پر صبح دس بجے مرید چوک سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام مذہبی جماعتیں ،علمائے کرام اور تاجر رہنما بھی شرکت کریں گے ۔ادھر بعد نماز جمعہ دوبیرن کلاں سے بھی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
Kallar Syedan; The traders and religious scholars have announced to hold public protest on Friday and Saturday in wake of Asia Molana court verdict.
آسیہ کی بریت کے خلاف جاری احتجاج میں دوسرے روز بھی روات اور ٹی چوک کے مقام پر جی ٹی روڈ بند رہی
GT Road blocked in public protest for the second day running
توہین رسالت کے مقدمے میں آسیہ کی بریت کے خلاف جاری احتجاج میں دوسرے روز بھی روات اور ٹی چوک کے مقام پر جی ٹی روڈ بند رہی ،تحریک لبیک پاکستان اور سنی تحریک کے ذمہ داران نے مختلف مقامات پر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی ۔احتجاجی تحریک کی وجہ سے جی ٹی روڈ ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے دوسرے روز بھی بند رہی ۔مسافر گاڑیوں کی بندش سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اور مراکز صحت تقریباً بند رہے اور ان کے ملازمین ہڑتال کے باعث اپنی ڈیوٹیوں پر نہ پہنچ سکے ۔اسی طرح تمام سرکاری اور نجی اداروں اور بینکوں میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر تھی ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں او پی ڈی مکمل طور پر بند رہی تمام سرکاری اور نجی ادارے بھی بند رہے انتہائی ضروری سفر کرنے والے مسافروں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔روات سے مندرہ جانے والے لوگ چوکپنڈوری کے راستے سہالہ کہوٹہ اور اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کرنے والے ذیلی راستوں میں بھٹکتے رہے ۔ادھر شام گئے پولیس کی بھاری نفری کو روات پہنچا دیا گیا جنہیں دیکھتے ہی احتجاجی دھرنا دینے والوں نے زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہا کہ ان کی کسی سے کوئی جنگ نہیں مگر وہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
کلر سیداں موڑ کو ٹریفک کی روانی کے لیے ہر صورت کھلا رکھا جائے ۔ جمیل احمد ہاشمی
Kallar Syedan Morr will be open for motorist at any cost, Jamil Hashmi
ایس پی موٹر وے جمیل احمد ہاشمی نے روات میں گاڑیوں کے بے پناہ ہجوم اور طویل قطاروں کے بار ے میں نوائے وقت میں شائع خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ وہ روات میں گاڑیوں کے ہجوم کو کنٹرول کریں اور کلر سیداں موڑ کو ٹریفک کی روانی کے لیے ہر صورت کھلا رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس روات میں جی ٹی روڈ کو کھلا رکھنے میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔
مقا می صحا فی محمد جا و ید ا قبا ل ا و ر کا ر و با ر ی شخصیت سعید بھٹی عمر ے کی سعا د ت حا صل کر نے کے لیے سعو د ی عر ب ر و ا نہ
Journalist M Javed Iqbal and Saeed Bhatti depart for Umrah
مقا می صحا فی محمد جا و ید ا قبا ل ا و ر کا ر و با ر ی شخصیت سعید بھٹی عمر ے کی سعا د ت حا صل کر نے کے لیے گز شتہ ر و ز ا سلا م آ با د ا ئیر پو ر ٹ سے سعو د ی عر ب ر و ا نہ ہو گئے۔