DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ahmed Raza Vaince head teacher Kanoha high school retires

احمد رضا وینس ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا34سال سروس کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے

احمد رضا وینس ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا34سال سروس کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ سکول کے اساتذہ اور سٹاف نے انکے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ چوہدری رضوان حمید، عدنان عباس، اورمقررین نے انکی تعلیمی اور انتظامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ 
انسانی زندگی میں روایات کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ مشرقی لوگ خاص کر برصغیر کے لوگ روایات کا بہت خیال رکھتے ہیں اور روایات سے روح گردانی ان کے لیے بہت مشکل ہوتی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا کی روایت ہے کہ جب کوئی ساتھی ملازمت سے ریٹائر ہوتا ہے تو اس کو باقی سٹاف گھر چھوڑنے جاتا ہے۔ اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا کا سٹاف احمد رضا وینس کو ان کے گھر چھوڑنے علاقے کے ایک خوبصورت، صاف ستھرے اور سرسبز درختوں سے گھرے ہوئے گاؤں ڈھوک رکھ گیا۔ سینئر سابق ہیڈماسٹر محمد رفیع وینس، محمد رضا وینس، راجہ صغیر احمد، بابو قمر، عبدالشکور وینس، ظہیر احمد وینس، شکیل احمدوینس، ماسٹر ایاز وینس اور دیگر اہلیانِ رکھ نے بہت گرمجوشی اور پرتباک انداز میں انھیں خوش آمدید کہا۔چھوٹے بچوں نے چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ احمد رضا بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ ان کے آنسوؤں میں جہاں ایک ادارے کے ساتھ 34سال منسلک رہنے کے بعد اسے چھوڑنے کا دکھ تھا وہیں عزت و آبرو کے ساتھ ملازمت پوری کرنے کا اطمینان بھی تھا۔ احمد رضا نے سٹاف و دوست احباب اور برادری کو پرتکلف ظہرانہ دیا۔

Kallar Syedan; Ahmed Raza Vaince head teacher at government high school Kanoha has retired after 34 years of distinguished career in education.

A Farewell reception was held by fellow teachers who also in traditional way at Kanoha school, went to village Rakh on final day of the school, Ahmed Raza Vaince was praised by fellow teachers for his contributions.

Show More

Related Articles

Back to top button