معروف صحافی شیخ قمر اسلام عمرئے کی اداہگی کے سعودی عرب روانہ ہو گے ۔گذشتہ روز انہوں نے اپنے قریبی دوستوں بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد حسین ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگردستوں سے الوادعی ملاقاتیں کیں اور عمرئے کی اداہگی کے لیے روانہ ہو گے ۔تمام دوستوں نے ان کو نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ الوادع کیا ۔
Kahuta; Well known journalist Sheikh Qamar Islam has departed for Umrah pilgrim , A farewell party was held by family and friends and wished him well in his journey.
آسیہ مسیح کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے تمام عالم اسلام کے روح زخمی ہو گے ہیں
Asia Molana court verdict deplored in Kahuta
ملعونہ آسیہ کے فیصلے کے حوالے سے عبد المجید مغل، اسد محمود ستی ، راجہ عمران وحید ، راجہ حامد زمان اور راجہ عزیز الرحمن اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول آسیہ مسیح کے حوالے سے عدالتی فیصلے نے تمام عالم اسلام کے روح زخمی ہو گے ہیں ۔عدالتی فیصلہ مغربی طاقوں کا خوش کر نے کے لیے کیا گیا ہے جس کی ہم پر وز مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لے کر گستاخ رسول ملونہ آسیہ مسیح کو پھانسی دی جائے ۔ ان خیالا کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبد المجید مغل ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،معروف سماجی ، سیاسی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحیدآف لونہ سیداں ، تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد زمان محلہ راجگان کہوٹہ اور نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عزیز الرحمن آف مواڑہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے آپ ﷺسے محبت ہی کامل ایمان کی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی ملک ہے اور اس میں اسلامی قانون نافذ کیا جائے جس میں گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے سر تن سے جد ا اس کے علاوہ ہم کچھ بھی نہیں جانتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی پر وز مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لے کر گستاخ رسول ملونہ آسیہ مسیح کو پھانسی دی جائے۔
تمام سرکاری ادارے بغیر کسی بے جا سیاسی مداخلت کے اپنے کام جاری رکھیں
All government run department should run without political interference
پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی اور راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ تمام سرکاری ادارے بغیر کسی بے جا سیاسی مداخلت کے اپنے کام جاری رکھیں اور تمام کام میرٹ پر عوامی مفادات کے تحت کیا جائے سیاسی لوگوں اور سرکاری اداروں کی ہم آہنگی سے ہی ادارئے بہتر کام کر سکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار سابق ایم این اے پی ٹی ائی کے سینئر رہنماء غلام مر تضیٰ ستی اور راجہ وحید احمد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیاغلام مر تضیٰ ستی نے مزید کہا کہ آج میرے اور راجہ وحید احمد خان کے ساتھ تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل سے پی ٹی آئی کے عہدیدارن اور کارکنان نے عطااللہ خان شادی خیل کو صدر PTIشمالی منتخب ہونے پر مبارکبا د دی اس موقع پر راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ نو منخب صدرشمالی پنجاب عطااللہ خان شادی خیل سے حلقہ پی پی سیون کی سیاسی او ر تنظیمی حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی ہم بہت جلد ایک میٹنگ کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی پی پی سیون کی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شر کت کریں گے ۔پی ٹی آئی کے تمام کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اس لیے کارکنان کا تحفظ کر نا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔
راجہ ارشد محمودکے والد محترم کی وفات پر چیئرمین مسلم لیگ ن سنیئٹرراجہ محمد ظفر الحق اور دیگر کا اظہار تعزیت
Raja Zaffar Ul haq pays condolences on death of Haji Raja Gulzar Ahmed
راجہ ارشد محمودکے والد محترم کی وفات پر چیئرمین مسلم لیگ ن سنیئٹرراجہ محمد ظفر الحق اور دیگر کا اظہار تعزیت۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیت راجہ ارشد محمو د آف چھنی کہوٹہ کے والد محترم حاجی راجہ گلزار احمد گذشتہ روز وفات پا ء گے تھے ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء چیئرمین مسلم لیگ ن
سنیئٹرراجہ محمد ظفر الحق ،سابق MPAراجہ محمد علی ،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، PTIرہنماء راجہ وحید احمد خان ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سیاسی وسماجی شخصیت ملک داؤد سلطان ، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری حامد ستی ، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔#
محکمہ سوئی گیس کہوٹہ کے عملے کی پھر تیاں ۔سات ماہ قبل اتارے گے میٹر کا بل ہر ماہ باقاعدگی سے بھیجتے رہے
Sui gas still sending bill despite removing meter seven months prior
محکمہ سوئی گیس کہوٹہ کے عملے کی پھر تیاں ۔سات ماہ قبل اتارے گے میٹر کا بل ہر ماہ باقاعدگی سے بھیجتے رہے ۔مالک مکان نے مکان بھی بیچ دیا مگر اس کے باجود بل ہر ماہ بھیج کر ذہنی اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے ۔ محمکے کے اہلکار ہزاروں روپے کا بوگس بل جمع کر انے کے لیے بار بار دباو ڈال رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے کاروباری شخصیت حاجی افتخار احمد قریشی نے کہا کہ میں نے محلہ چاہات میں اپنے مکان میں گیس کا میٹر لگا یا ہوا تھا وہ مکان جب میں بیچ دیے ہیں اور محکمیں والے میٹر بھی اتار کر لے گے تھے آج سات ماہ ہو گے ہیں وہ ہر ماہ بل بھیج دیتے ہیں اورمجھ پر دباوبھی ڈال رہے ہیں کہ آپ ہزاروں روپے پر مشتمل بل جمع کراو انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔