Kallar Syedan; Public protest held all over Pothwar region over Asia Molana verdict
آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف کلر سیداں ،روات میں احتجاجی ریلیاں عدلیہ اور حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی
آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف کلر سیداں ،روات میں احتجاجی ریلیاں عدلیہ اور حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی ،روات سے راولپنڈی اور فیض آباد جانے والی روڈ دن گیارہ بجے سے شام گئے تک بند پڑی تھی۔ہزاروں گاڑیاں ہجوم میں پھنسی ہوئی تھیں،نیو اسلام آباد ائر پورٹ پرآنے جانے والے مسافروں اور مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نماز ظہر کے بعد مرید چوک کلر سیداں سے احتجاجی ریلی برآمد ہوئی جس کی قیادت سنی تحریک کے صدر علامہ ریاض الرحمان صدیقی ،علامہ مفتی زاہد یوسف، راجہ ازرم حمید سیالوی ، قاری محمد اجمل قادری، حامد علی شاہ اور دیگر نے کی۔احتجاجی ریلی میں وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب حسین منہاس کے علاوہ تاجر رہنماؤں راجہ ظفر محمود، زین العابدین عباس، نعیم بنارس، شیخ خورشید احمد، حاجی مشکور، جاوید اقبال اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکا عدلیہ اور حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چوآ روڈ سے ہوتے ہوئے مرکزی چوک پہنچے تمام راستے میں لوگوں نے شرکا ریلی پر پھول برسائے ۔علامہ زاہد یوسف نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ ملعونہ کی رہائی کا فیصلہ قرآن و سنت کے منافی ہے حکومت اور عدلیہ نے رات کی تاریکی میں گستاخ رسول کو بری کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا اور یہ سب کچھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295Cکی خلاف ورزی ہے ۔گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے اس پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔علامہ ریاض الرحمان صدیقی نے کہا کہ نبی ﷺ سے اظہار وفا کے لیے پوری قوم کو باہر نکلنا پڑے گا،توہین عدالت میں لوگ جیل جائیں اور توہین رسالت کے مرتکب رات کی تاریکی میں بیرون ملک بھیج دئیے جائیں یہ قابل قبول نہیں۔ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے دعوے دار اب حجروں سے باہر نکل آئیں آسیہ کو ملک سے باہر بھیجنے والے اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں اور ان کی سزا بھی صرف موت ہے ۔سید حامد علی شاہ ،اظہر بھٹی، زین العابدین ، حاجی مشکور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی ناموس پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں آئندہ پیر کو کلر سیداں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال احتجاجی ریلی اور دھرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
Kallar Syedan; Public protest are being held in Kallar Syedan, Rawat, Gujar Khan and Kahuta region after court verdict on Asia Mollana.
Pakistan’s Supreme Court on Wednesday announced the acquittal of Asia Bibi, a Pakistani Catholic woman who was convicted and sentenced to death in 2010 for blasphemy in a case that has divided the South Asian country and sparked international outrage.
Chief Justice Saqib Nisar read the ruling from the bench in Islamabad, saying the prosecution “categorically failed to prove its case beyond reasonable doubt
Her original conviction stemmed from an argument with her Muslim women coworkers on a farm over whether Bibi, as a Christian, was pure enough to share their water. The incident led to allegations that she had blasphemed the Prophet Muhammad PBUH.
If her death sentence had been carried out, Bibi would have been the first person executed by the state under the blasphemy laws.
The Supreme Court’s verdict was officially decided on Oct. 8, but not publicly announced until Wednesday.
کلر سیداں میں رات گئے مچھلیوں کے تالاب میں زہر ڈالنے سے لاکھوں روپے کی ہزاروں مچھلیاں ہلاک کر دی گئیں
Fish poisoned deliberately in pond in Kallar Syedan
کلر سیداں میں رات گئے مچھلیوں کے تالاب میں زہر ڈالنے سے لاکھوں روپے کی ہزاروں مچھلیاں ہلاک کر دی گئیں۔یہ واردات کلر سیداں کے قریب گاؤں پیکاں میں ہوئی مقامی شخص شاہد نے کاروباری مقاصد کے لیے ذاتی تالاب تعمیر کر کے اس میں لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں مچھلیاں ڈالی تھیں جو اب تقریباً تیار ہو چکی تھیں کہ ان کے کسی مخالف نے تالاب میں زہر پھینک دیا جس سے وہاں موجود ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو گئیں اور فارم کے مالک کو بھی لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی حلقوں نے اس بدنیتی اور زیادتی کی شدید مذمت کی ہے ۔
عالمی محفل حسن قرات 2نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامعہ مسجد نور کلر سیداں میں منعقد ہو رہی ہے
International Mehfil on Qirat to be held at masjid Noor on Friday
بزم رضائے مصطفی و تحریک غلامان رسول کے اہتمام عالمی محفل حسن قرات 2نومبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامعہ مسجد نور کلر سیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس میں مصر کے معروف قاری عبدالسمیع سعدنی ،ایران سے قاری جواد الحسینی، انڈونیشیا سے داروین حسیب وان کے علاوہ قار ی صداقت علی، قاری علی اکبر نعیمی، قاری ممتاز علی نعیمی ،قاری یاسر مشتاق، قاری سعید اللہ شاکر، قاری محمد اجمل قادری، قاری عبدالرشید چشتی، مفتی نوید احمد سیالوی اور دیگر شرکت کریں گے ۔تقریب کی صدارت پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف کریں گے ۔
کلر سیداں کی تمام تاجر تنظیموں کا ایک مشترجہ اجلاس بدھ کے روز حاجی طارق تاج کی میزبانی میں منعقد ہوا
Kallar traders hold meeting to condemn Asia Molana verdict
کلر سیداں کی تمام تاجر تنظیموں کا ایک مشترجہ اجلاس بدھ کے روز حاجی طارق تاج کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں ضیارب منہاس، شیخ خورشید احمد، ارشد محمود جنجوعہ، چوہدری زین العابدین، حاجی محمد ریاست، راجہ اظہر سلطان، راجہ طالب حسین، چوہدری عبدالمجید، راجہ ظفر محمود، حاجی مشکور، راجہ کامران عابد، چوہدری نعیم بنارس نے شرکت کی ۔اجلاس میں آسیہ ملعوم کی رہائی کے فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کی بھر پور مذمت کی گئی اور قرار دیا گیا کہ یہ فیصلہ اسلامی آئین اور نظریہ پاکستان کے متصادم ہے اور پوری قوم اس کو مسترد کرتی ہے ،جو بھی شان رسالت سے کھیلے گا اس کا انجام بدترین ہو گا۔
کلر سیداں میں خسرہ کے خلاف چلائی جانے والی 12 روزہ خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی
Measles vaccination comes to close in Kallar Syedan
کلر سیداں میں خسرہ کے خلاف چلائی جانے والی 12 روزہ خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے بدھ کے روز اپنے آفس میں میڈیا سی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس خصوصی مہم کے دوران 6 ماہ سے 7 سال تک کے تقریبا35500 کے مقابلے میں 36457 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کیلئے 26 آؤٹ ریچ اور 10فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کے مقامی،ضلعی اور صوبائی افسران کی نگرانی اپنا یہ فریضہ سر انجام دیا۔اس مہم میں محکمہ صحت کے 37 سکلڈ پرسنز،37 ٹیم اسسٹنٹنس، ٹیم میں کوالیفائیڈ تربیت یافتہ ماہرین،اور 166سوشل موبلائزر،گیارہ یوسیز ایم او ز،11 اے ای ایف آئی پرسنز شامل تھے۔
ثقلین عباس ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مزمت
Bar association Kallar Syedan condemn murder of Saqlain Abbass advocate
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق جج و سینئر وکیل چوہدری محمد اختر اور رائے ثقلین عباس ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مزمت کی گئی۔ اجلاس میں حکومت سے وکلاء کوتحفظ فراہم کرنے اور اس میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔آخر میں مرحومین کی مغفرت اور ان کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر چوہدری اعجاز،عامر حسین بھٹی،چوہدری عبدالحلیم اور دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی۔