Choa Khalsa News; Sui gas digging on Kashmir road Choa Khalsa causing problems for commuters and pedestrians
شاہراہ کشمیر چوآ خالصہ میں سوئی گیس کے لیے کی گئی کھدائی اہل علاقہ کے لیے عذاب بن گئی
شاہراہ کشمیر چوآ خالصہ میں سوئی گیس کے لیے کی گئی کھدائی اہل علاقہ کے لیے عذاب بن گئی شاہراہ کشمیر میں بنے گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں تک جام رہتی ہے محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن سے قبل چوآ خالصہ ،کنوہا ،ٹکال کو سوئی گیس فراہمی کا وعدہ کیا گیا اور اہل علاقہ کو مطمن کرنے کی عرض سے الیکشن سے چند ماہ قبل ہی کھدائی کا عمل بھی شروع کر کے شاہراہ کشمیر میں کھدائی کر دی گئی اہل علاقہ کی بدقسمتی کہ سوئی گیس فراہمی کا وعدہ کرنے والی سیاسی پارٹی کے امیدوار شکت سے دوچار ہو جانے کے باعث کام ادھورا ہی رہ گیا راولپنڈی اور کشمیر جانے والے واحد راستے پر ہونے والی کھدائی کے باعث آئے روز موٹر سائیکل سوار اور پیدل گزرنے والے گڑھوں میں گر جانے سے زخمی ہو چکے ہیں اور ٹریفک کے زیادہ بھاو کی وجہ سے گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ٹریفک جام سے سکول کے طلبا اور طالبات ،سرکاری ملازمین ،کاروباری حضرات اور متاثرین آبادی کے مکینوں نے محکمہ سوئی گیس کے متعلقہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
Kallar Syedan; The Sui gas company dug up main Kashmir road in Choa Khalsa, Kanoha and Takal region in order to lay gas pipes, unfortunately the political party responsible for the work has been defeated meaning the work is left halfway as the commuter and transporters fall daily in to the dug up area, matters get worse during the rainfall, The Sui gas company has been requested have some mercy for the residents either supply the gas or fill up the dug up area.
دوبیرن کلاں شہر میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا
Road safety awareness walk held in Doberan Kallan bazaar
دوبیرن کلاں شہر میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور طلبہ شریک ہوئے واک میں طلبا نے روڈ سیفٹی آگاہی کے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر ٹریفک پولیس انچارج کلرسیداں محمد قاسم ،غلام شبیر ،عمران خان اور ناصر نے روڈ کراسنگ کے حولے سے شرکاء کو بریفنگ دی کہ روڈ سیفی واک کا مقصد ٹریفک قوانین کو اجاگر کرنا تھا اس موقع پر پریس کلب چوآ خالصہ کے صدر محمد منیر چشتی نے کلرسیداں پولیس کی اس کاوش کو سرہاتے ہوئے روڈ سیفٹی واک کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سر گرمیاں معاشرے کی ترقی اور روڈ سیفٹی کے آگاہی کے لیے بہت اہم ہیں
نویر قریشی اور آصف کیانی کی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور راجہ ناصر سے خصوصی ملاقات
Naveed Qureshi and Asif Kiyani hold meeting with Raja Basharat and Raja Nasir
یوسی چوآ خالصہ کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تنویر قریشی اور آصف کیانی کی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور راجہ ناصر سے خصوصی ملاقات ااور ان کو پارلیمانی و قانونی وزیر منتخب ہونے پر مبارک باداور پھولوں کا گل دستہ بھی پیش کیا ملاقات میں راجہ بشارت نے کہا وہ کلرسیداں کا جلد دورہ کریں گئے اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے نئے راہ پر گامزن کرنا اور عمران خان کا ویژن ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں تنویر قریشی نے چوآ خالصہ میں پسماندگی صحت ،تعلیم جسیے امور پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے حلقہ قانون گو چوآ خالصہ کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا
ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری نوید آف بھٹی کے لیے نئے گھر کی تقریب
Ch Naveed holds reception on inauguration of his newly built home in Dhok Bhathi
ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری نوید آف بھٹی کے لیے نئے گھر کی تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی تفصیلات کے مطابق خطہ پوٹھوار کی معروف شخصیت چوہدری بابا نور محمد مرحوم کے پوتے چوہدری عبدالخالق کے فرزند چوہدری نوید اور ان کے بیٹے حمزہ نوید ،ارسلان نوید ،ذیشان نوید کے نئے گھر کی تقریب کلرسیداں کے نواحی علاقے یونین کونسل دوبیرن سکوٹ کے گاوں موضع بھٹی میں منعقد ہوئی چوہدری نوید نے اپنی یونین کونسل کے سب سے بڑے اور عالیشان گھر کے افتتاح کے موقع پر علاقے بھر کی معروف شخصیات کو مدعو کیا ہوا تھا جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد ،سیٹھ نعیم بٹ ،یونین کونسل راجہ محمد جاوید ،سابق امیدوار یونین کونسل نمبردار اسد عزیز ،چیرمین پی این این مخدوم سید صابر نقوی ،کونسلر انتظار کاظمی ،کونسلر راجہ خضر اور مخدوم سید مبارک نقوی کے علاوہ علاقے بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی پرواگرام کے اختتام پر مہمانوں کی پوٹھوہاری کھانوں سے تواضع کی گی