DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Rawat police confiscate large amount of petrol along with drugs in a raid

ھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ،بھاری مقدار میں چرس شراب اسلحہ اور غیر قانونی پٹرول برآمد

تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ،بھاری مقدار میں چرس شراب اسلحہ اور غیر قانونی پٹرول برآمد ،25 ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روات سب انسپکٹر حاجی طارق نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 3 کلو چرس ،50 لیٹر شراب ،3 پسٹل30 بور ،500 لیٹر غیر قانونی پٹرول اور شیشہ سینٹر پر چھاپہ مار کر چار عدد حقے اور دیگر فلیور قبضہ میں لے کر25 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئیے عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او روات حاجی طارق کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Rawalpindi; Rawat police in a raid, after conducting  counter-narcotics operations across the Rawat region, recovered 3 kilogrammes (kg) drugs worth  many lakh rps in the international market, while also arresting 25 drug smugglers.

ماڈل تھانہ روات میں تعینات ٹرینی سب انسپکٹر فیضان ندیم کو فوری تبدیل کر کے ایس پی صدر سرکل کو اسکے خلاف تحقیقات کا حکم

Alleged corrupt officer at Model police station Rawat ordered to appear in a inquiry 

حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور بھتہ وصولیوں پر ماڈل تھانہ روات میں تعینات ٹرینی سب انسپکٹر فیضان ندیم کو فوری تبدیل کر کے ایس پی صدر سرکل کو اسکے خلاف تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ،عوام علاقہ کا ٹرینی سب انسپکٹر کی تبدیلی کا خیر مقدم ،مذید محکمانہ کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے معززین کی بڑھتی شکایات اور حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے 6 ماہ سے تھانہ روات تعینات ٹرینی سب انسپکٹر فیضان ندیم کو فوری تبدیل کر دیا واضح رہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر کے روئیے اور منفی سرگرمیوں کیخلاف عوام علاقہ شدید سراپا احتجاج تھے معززین علاقہ جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان ،ملک جہانگیر ،ملک سعید ،ملک بلال ،چوہدری یاسین ،چوہدری سہیل ،چوہدری عامر ،چےئرمین زکوتہ کمیٹی چوہدری ریاض ،ملک ارشد نے کرپٹ ٹرینی سب انسپکٹر کے تبادلہ پر سی پی او راولپنڈی عباس احسن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button