DailyNews

International community should take notice of human rights in occupied Kashmir, Parsa Tariq Ch

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کا نوٹس لے۔ پارسہ طارق۔

 اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کا نوٹس لے۔ پارسہ طارق۔ برٹش بورن کشمیری نژاد برطانوی راہنماء و قانون کی طالبہ پارسا طارق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنطیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کروائیں۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔ حالیہ واقعہ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کولگام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام نے پوری کشمیری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ کشمیری اس پر بھارت کے خلاف سراپائے احتجاج ہیں جبکہ عالمی امن کے ٹھیکیداروں کا ضمیر سویا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ نے ترکی میں قائم سعودی قونصلیٹ میں قتل ہونے والے صحافی کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ اس کے قتل کی تحقیقات کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ہمیں بھی سعودی صحافی کے قتل پر افسوس ہواہے۔ مگر اقوام متحدہ کو چاہیے تھا کہ وہ اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لیتا۔ اور کولگام کے واقعہ میں شہید کئے جانے والے دس کشمیری شہریوں کے قتل عام پر بھی تشویش کا اظہار کرتا جبکہ اس خونی واقعہ کی بھی تحقیات کا جائزہ لیتا ۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر بہت پرانا ایشوء ہے جبکہ سلامتی کونسل نے کشمیر سے متعلق قراردادیں بھی پاس کر رکھی ہیں جن پر گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود کبھی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ پارسہ طارق چوہدری نے بھارتی سرکار کے طالمانہ اقدامات اور ہتھکندوں کی پرزور مذمت کی ہے جو وہ نہتے کشمیریوں پر آزما رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جان لے کہ وہ کشمیریوں کو جبر اور بندوق کے زور پر اب زیادہ عرصہ تک اپنا غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔ میرا مادر وطن کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو کر رہے گا۔

London; Parsa Tariq Ch a law student and a British born Kashmiri has asked the International community should take notice of the human rights in occupied Kashmir, as same way they have taken notice of murder of Saudi journalist.  

Show More

Related Articles

Back to top button