DailyNewsKahuta

Kahuta; Annual 58th urs Mubarak held at Darbar Aziz Shareef, Chinnot

دربار عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ میں58واں سالانہ عرس مبارک

دربار عالیہ وادی عزیز شریف میں منعقدہ سالانہ عرس میں بھون اعوان سے ملک حبیب الرحمن کی قیادت میں زائرین کی شرکت ۔تفصیل کے مطابق دربار عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ میں58واں سالانہ عرس مبارک زیر صدارت حضور محبوب المشائخ حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم احمد کے منعقد ہوامیں مہمان خصوصی گرامی پیر ایوب جان سرھندی فاروقی ، پیر سید حسنین فاروق چوراہی اور دیگر معزز مہان تھے ۔ عرس میں کہوٹہ کے علاقہ بھون اعوان سے معروف سماجی و مذہبی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی کی قیادت میں زائرین کا وفد جس میں ملک قاسم علی چشتی، ملک سجاد معصومی ، ملک مدثر ، ملک عاصم حبیب ،کہوٹہ سے راجہ بابر پٹواری ،ملک صدام ،ملک عاطف عمران احتشام معصومی نے بھی عرس مبارک میں شر کت کی ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں معروف لیگی رہنماء آفتاب حسین کیانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب

MNA Shahid Khaqan Abbassi public address at residence of Aftab Hussain Kiyani in Nara

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں معروف لیگی رہنماء آفتاب حسین کیانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں برادران اگر کرپٹ ہوتے تو میں گھر بیٹھ جاتا ان کا ساتھ ناں دیتا ۔الزام لگانا تو احسان ہے مگر اس کو ثابت بھی کر نا ہوتا ہے ۔ملک کی عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ ملک کی خیر خواہ کون سی جماعت ہے ضمنی الیکشن میں عوام نے حق پر فیصلہ کیا ہے ۔ماضی گزرگیا ہے جو غلطی ہونی تھی وہ اب ہو چکی ہے اب ہمیں آنے والے حالات اور الیکشن کے حوالے سے سوچنا چاہے ۔گالیاں دینے والے کو کی عملی سیاست کو بھی عوام نے دیکھ لیا ایک ماہ گزرتے ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ہے۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی حکومت نے ایک ماہ میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔ہم بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر یں کر یں ان کی غلطیوں پر پردہ نہیں ڈالیں گے بلکہ بھر پور نشاندہی کر یں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقا ن عباسی ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے124نے کہوٹہ کے علاقہ نارہ میں معروف لیگی رہنماء آفتاب حسین کیانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر ضلع کونسل راجہ شوکت اقبال جنجوعہ ،چیئرمین یوسی نارہ ماسٹر چوہدری محمد یونس ، صدر مسلم لیگ ن یوسی نارہ حکیم محمد برکت ،جنرل سیکرٹری صوفی عبد الرحیم ،شیخ محمدجاوید آف نارہ ،سید ذوالقرنین شاہ بخاری ، ذوالفقار علی ستی ، کسان کونسلر محمود چوہان المعروف چوہان ، کونسلر راجہ عرفان سرور ، ٹھکیدار قمر عباسی ، عطیق کیانی ،ساجد کیانی آف ممیام ، اشتیاق احمد ،محمد شبیر لہڑی ،وجائت کیانی ،فعد آفتاب کیانی اور دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر تمام افراد نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکبا دپیش کی اورآفتاب حسین کیانی نے تمام شر کاء کو شاہد عباسی کی کامیابی پر مٹھائی کھلائی ۔

یوسی بیور کے جنرل کونسلرراجہ محمد سجادکے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا

Wallima ceremony of son of Raja M Sajjad held in Bior

یوسی بیور کے جنرل کونسلرراجہ محمد سجادکے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا ۔ دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور ،سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی ،ضلعی جنر ل سیکرٹری راجہ شوکت اقبال جنجوعہ ، سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مر تضیٰ ،ماسٹر محمد صابر عباسی ،چیئرمین یوسی پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی ،وائس چیئرمین سردار سلطان ایڈوکیٹ ،بریسٹر سردار تیمور اسلم ،یوسی نارہ مسلم لیگ ن کے صدر حکیم بر کت ، جنرل سیکرٹری صوفی عبد الرحیم ،سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر ،یوسی بیور ن لیگ کے صدر راجہ نذاکت حسین ، چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض ، وائس چیئرمین سردار طاہر ،چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز ، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان ، عامر ظہیر جنجوعہ ،ن لیگ کے رہنماء آفتاب حسین کیانی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت حسین جنجوعہ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض آف بیور ، یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عاصم نذیر المعروف عاصی جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔

 

نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال کی راجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات

Raja MPA Raja Sagheer Ahmed meets with Raja Imran of Morra Nagrial 

نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال کی MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات ۔علاقائی سیاست اور مسائل پر تفصیلی گفتگو ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات کی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی بھی موجود تھے ۔MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور نے نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال سے کہا کہ انشاء اللہ آپ سب دوستوں کی مشاورت سے علاقے کی عوام کے تمام مسائل حل کروں گا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button