DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Two shot and injured in a firing at Arri Syedan and Panjar Chauk

کہوٹہ کے علاقے آڑی سیداں اور پنجاڑ چوک پر فائرنگ دو افراد شدید زخمی

کہوٹہ کے علاقے آڑی سیداں اور پنجاڑ چوک پر فائرنگ دو افراد شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آڑی سیداں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے زاہد علی ولد ذر علی سکنہ آڑی سیداں شدید زخمی ہوگے۔ اسی طرح پنجاڑ چوک میں بھی زمینی تناز عہ پر فائرنگ سے کوثر ولد محمد مصطفی شدید زخمی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں دریوٹ کے رہائشی دو افراد نے حساس ادارے کے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کی تھی۔ ڈی ایس پی کی ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے توقیر، اور ذیشان کو گرفتار کر کے مدمہ درج کر لیا گیا۔ 

Kahuta; Two people have been injured in a firing taking place in village Arri Syedan and Panjar Chauk.Zahid Ali in village Arri Syedan was shot and injured over a land dispute, while in Panjar Chauk Kausar son of Mustafa was also shot and injured over land dispute as well.

راولپنڈی تعلیمی بورڈ فرسٹ ایئر کے نتائج میں ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ بازی لے گیا

Iram school and college achieves top position in Pindi board 

راولپنڈی تعلیمی بورڈ فرسٹ ایئر کے نتائج میں ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ بازی لے گیا ۔ تحصیل بھر میں ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے ٹاپ کیا ۔اورتحصیل کہوٹہ میں ادارے کی طالبہ حلیمہ خاتون نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ممتاز ماہر تعلیم مسزارم سکندر کی تعلیمی شعبہ میں خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں ۔شہریوں ،سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے سابقہ روایات کو برقرار رکھے بہترین و شاندا ر تعلیمی نتائج پر مبارک باد ۔ تفصیل کے مطابق ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے 24سٹوڈنٹس نے راولپنڈی تعلیمی بورڈمیں اے پلس اور اے گریڈ سے کامیابی حاصل کی ۔ ادارے کی طالبہ حلیمہ خاتون رول نمبر 336500نے 454 نمبر حاصل کرکے تحصیل کہوٹہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر کہوٹہ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، معززین علاقہ نے پرنسپل مسز ارم سکندر، وائس پرنسپل مسز فہمیدہ کیانی ، اساتذہ اور کامیاب سٹوڈنٹس کو مبارک باد پیش کی۔ اور کہا کہ مسز ارم سکندر نے کہوٹہ میں تعلیمی شعبہ مین انقلاب برپا کر دیا ۔ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے سابقہ روایات کو برقرار رکھا ۔ محنتی اساتذہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے ۔ 

تحریک انصاف نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ۔ایم این اے صداقت علی عباسی

PTI has taken over at difficult time, Sadaqat Ali Abbassi

تحریک انصاف نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ۔سابقہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ حلقہ پی پی سیون کے مسائل حل ہونگے ۔ایم این اے صداقت علی عباسی ہر ماہ دو مرتبہ کہوٹہ میں آکر کھلی کچہری لگائیں گے ۔اور عوام علاقہ کے مسائل کرینگے ۔کہوٹہ میں منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ نئی نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ہماری کوشش ہے ۔کہ منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کریں ۔سرکاری زمین وگزار کرا کر اس میں کالج یونیورسٹی بنائے اور صحت او ر تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختالافات نہیں ہیں ۔ایم پی اے آزاد حثیت سے کامیاب ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔ انکو تحریک انصاف کے عہدیداران اور ورکروں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ۔کہوٹہ میں واٹر سپلائی سکیم و دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے۔ بہت جلد نیا بلدیاتی نظام لا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرینگے۔ اصلائی کمیٹیاں تشکیل دیکر عوام کے مسائل ادھر ہی حل کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد بیورو کریسی کو تبدیل کیا جائیگا۔ واپڈا محکمہ مال اور دیگر ادارے اپنا قبلہ درست کریں ۔تحریک انصاف میرٹ پر کام کر کے رشوت کا خاتمہ کریگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button