DailyNewsKallar Syedan

Master Javed Iqbal retires at Primary school, Mamyal

ممتاز مدرس جاوید اقبال گورنمنٹ پرائمری سکول ممیال سے 31سال اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعدریٹائرڈ ہوگئے۔

متاز مدرس جاوید اقبال گورنمنٹ پرائمری سکول ممیال سے 31سال اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد5اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوگئے۔ سینکڑوں طلباء آپ سے فیض یاب ہوئے۔سکول سٹاف کی طرف سے ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈی ای او کلرسیداں سہیل رضا تھے۔ نظامت کے فرائض مدرس فیصل محمود نے سرانجام دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل رضا ، غلام نبی بٹ، قاضی احسان الحق قریشی، عامر نصیر قریشی، ارشد محمود بھٹی، راجہ عابد حسین، محمد حامد نے جاوید اقبال کی تعلیمی و انتظامی خدمات پر انھیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ جاوید اقبال مذکورہ سکول میں سات سال تک صدر معلم بھی رہ چکے ہیں۔ اس موقع پر سینئر ہیڈماسٹر راجہ محمد الطاف، اے ای او سکندر فیاض راجہ، ہیڈماسٹرز ممتاز علی، طارق محمود راجہ، پی ٹی یو کے رہنماؤں قاسم شاہ بخاری، عبدالرؤف وینس، یاسر علی، اعتزاز احسن، راجہ محمد اشفاق، عامر بیگ، محمد ابرار، زاکر محمود، محمد یعقوب، اختر سعید، سیف علی، محمد شعیب، مدثر اقبال، سعد ظفیر، محمد عقیل، اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button