DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Currency trading manager robbed of 29 Lakh rps near Dhok Sehri

باہوٹریڈرز کے برانچ منیجر کو نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا ۔ 29لاکھ 50ہزار کی ملکی کرنسی اور تین موبائل لیکر ملزمان فرا ر ہوگئے

گھر سے آفس غیر قانونی ملکی کیش لاتے ہوئے حق باہوٹریڈرز کے برانچ منیجر کو نامعلوم ملزمان نے لوٹ لیا ۔ 29لاکھ 50ہزار کی ملکی کرنسی اور تین موبائل لیکر ملزمان فرا ر ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مدعی آصف ولد محمد صابر سکنہ کلاہنہ ڈھوک سہری نے بتایا کہ وہ حق باہو ٹریڈرز کے راجہ شاہد جنجوعہ کے پاس برانچ منیجر کے طور پر کام کرتا ہے ۔ گزشتہ روز صبح سویرے میں اپنی گاڑی مہران میں 29لاکھ 50ہزار کی غیر ملکی کرنسی لیکر آفس کہوٹہ شہر جانب آرہا تھا ۔ کہ راستے میں ڈھوک سہری کے مقام پر سفید کلر کی جعلی نمبر پلیٹ پر سلوشن ٹیپ لگی تھی نے میری گاڑی کو روکا اور کہا کہ ہم ایجنسی کے آدمی ہیں ۔ کیا تم کرنسی کا کاروبا ر کرتے ہو ۔ جس پر میں نے کہا جی بلکل کرتا ہوں ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ گاڑی میں افسر بلا رہے ہیں ۔ گاڑی میں بٹھا کر میرے (3) عدد موبائل فون ، مہران گاڑی کی چابی او رفارن کرنسی لوٹ کر مجھے مارا پیٹا اور مزاحمت پر گاڑی سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے زی ردفعہ 382ت پ/ 420ت پ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Kahuta; Over 29 Lakh have been taken in armed robbery, the incident happened when Asif son of Sabir of village Kallana, Dhok Sehri, who is manager at Bahu traders was carrying over 29 Lakh rps of foreign currency to his office in Kahuta,

Asif was stopped by armed gang who beat him up and threw him out of the car, the armed gang fled with all the cash. Kahuta police have registered case allegations by Asif and are investigating.

  پولیس تھانہ کہوٹہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

Kahuta police arrest 17 wanted criminals in a raid

ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ راجہ ندیم ظفر کی نگرانی میں پولیس تھانہ کہوٹہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے1900گرام چرس بر آمد کر کے مقد مہ درج کر دیا جبکہ دو ملزمان سے 12بور رائفل 30بور پسٹل اور روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر دیا تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم کیانی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 17اشتہاریوں کو گرفتار کیا جبکہ دیگر کاروائیوں میں پولیس تھانہ کہوٹہ نے تین منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1900گرام چرس برآمد کر کے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر لیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ۔کہ کہوٹہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے بھرپور کاروائی کرینگے ۔گشت کے نظام کو مزید بہتر کر دیا ہے۔ تا کہ کہوٹہ آزاد پتن روڈ اور کہوٹہ کوٹلی روڈ میں وارداتیں نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی ہر جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ۔میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف ملے گا۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button