Sectism among Muslims is not deen, SyedSaqib Naqvi
مسلمانوں کے درمیان مسلکی اختلافات دین نہیں،علامہ سید ثاقب اکبر نقوی
نوجوان ایک بات ذہن میں رکھ لیں کہ مسلمانوں کے درمیان مسلکی اختلافات دین نہیں ہیں معاشرے میں باہمی رواداری ،محبت ،اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا ہر شہری کا فرض اولین ہونا چاہیئے ،معرو ف دانشور علامہ سید ثاقب اکبر نقوی نے اتوار کے روز جناح ہال کلرسیداں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس ،چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری ،عابد زاہدی اور دیگر بھی موجود تھے ،علامہ ثاقب اکبر نقوی نے کہا کہ امام حسین نے کربلا میں کہا تھا کہ اگر میرے قتل کے بغیر دین قائم نہیں رہ سکتا تو میں حاضر ہوں اسلام کی بنیاد عدل ہے اور آج کسی مسلم ملک میں نظام عدل موجود نہیں فرقہ واریت انتہا پسندی اور دہشتگردی اسلام کے منافی عمل ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ بعض احباب نے اب فرقہ واریت کو برآمد کرنا بھی شروع کر دیا ہے جس سے دنیائے عالم کے معاشرے متاثر ہو رہے ہیں اسلام تو کربلا کے بعد زندہ ہو گیا تھا اگر غیر مسلم حکمران عدل کرے تو وہ حسینی ہے اور مسلم ہو کر بھی فسق و فجور کو پھیلائے اور حقداروں سے حق چھینے تو وہ یزید کا پیروکار ہے،فاخرہ بتول نقوی نے کہا کہ دین کی بقاء کا نام حسین ہے انجم خلیق نے کہا کہ ستمگر حسین کے کردار کو کم نہیں کر سکتے ۔عبدالقادر تاباں نے کہا کہ حسین سر کٹا کر بھی سربلند رہے ،پروفیسر ناصر علی مینگل نے کہا کہ یزیدیت آج گالی بن چکی ہے حسینیت کا یہی انتقام ہوتا ہے ۔
عمران خان نے قوم کو جو سبز باغ دکھائے تھے وہ پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے
پیپلز پارٹی کے معروف رہنما راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت معاملات کو سنبھالنے میں بری طرح سے ناکام ہے عوا م کو اعتماد میں لیئے بغیر آئی ایم ایف سے قرض کے لیئے حکومتی مذاکرات جاری ہیں انہو ں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جو سبز باغ دکھائے تھے وہ پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے کل کی طرح یہ آج بھی یو ٹرن لے رہے ہیں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ اقتدار ناتجربہ کار لوگوں کے ہاتھوں میں آگیا ہے ماضی میں پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافے پر شور مچانے والی پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی بجلی گیس پٹرول کھاد کے نرخوں میں بھاری اضافہ کیا ہے جس سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے گھریلو استعمال کی تمام اشیاء آٹا چینی دال چاول اور مصالحہ جات کے نرخوں میں بھاری اضافہ ہو گیا ہے بجلی کے ماہانہ بلوں میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرض کے لیئے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کر رکھے ہیں اور اشیاء کے نرخوں میں اضافہ انہی مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور یہی آئی ایم ایف کی شرائط تھیں ۔
بلدیہ کلرسیداں میں محکمانہ آرڈر کے بغیر آڈٹ آفیسر کا تقرر
بلدیہ کلرسیداں میں محکمانہ آرڈر کے بغیر آڈٹ آفیسر کا تقرر ،تفصیلات کے مطابق خضر حیات گزشتہ دو ماہ سے آڈٹ آفس کلرسیداں میں بطور ایڈیٹر فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ صرف ورکس کے بل کلیئر کرنے کلرسیداں تشریف لاتے ہیں جبکہ اس کے لیئے ان کے محکمانہ آرڈر ہی نہیں کیئے گئے یہ ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بغیر کسی تقرر نامے کے کلرسیداں تعینات کیا گیا ہے جو قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے کمشنر راولپنڈی کو ا س صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔
بلدیہ کلرسیداں نے شہر میں ایک بار پھر پارکنگ فیس نافذ کر دی
بلدیہ کلرسیداں نے شہر میں ایک بار پھر پارکنگ فیس نافذ کر دی تمام بڑی گاڑیاں،کوسٹراور بسیں پندرہ روپے،ویگن سوزوکی ٹویاٹا دس روپے فی پھیرا پارکنگ فیس ادا کریں گی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صرف انہی گاڑیوں سے پارکنگ فیس وصول کی جائے جو اندرون شہر پک اینڈ ڈراپ کریں بغیر پارکنگ کیئے گزر جانے والی گاڑیوں کو روک کر پارکنگ فیس ہرگز نہ وصول کی جائے ۔
انجم رضا کے زیر اہتمام محفل مسالمہ اتوار کے روز کلرسیداں میں ہوئی
انجم رضا کے زیر اہتمام محفل مسالمہ اتوار کے روز کلرسیداں میں ہوئی جس میں محمد نصیر زندہ،طاہر یاسین طاہر ،سید جواد علی گیلانی ،شکور احسن،کامران کامی ،عبدالرحمٰن واصف،سید جاوید ،محمد یاسر کیانی،شیراز مغل،پروفیسر ناصر مینگل ،عبدالقادر ،انجم خلیق،فاخرہ بتول،ثاقب اکبر نقوی اور ملک کے دیگر معروف شعراء نے اپنا کلام سنایا ،نظامت کے فرائض معروف صحافی محمد جاوید چشتی نے سرانجام دیئے ،شیخ توقیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا تقریب میں چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے بھی شرکت کی۔
راجہ محمود حسین کی رسم چہلم گاؤں بٹاڑی میں ادا کی گئی
راجہ محمود حسین کی رسم چہلم گاؤں بٹاڑی میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے معروف رہنما راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ ،ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود ،راجہ طارق محمود ،راجہ پرویز اختر منہاس ،شیخ حسن ریاض کے علاوہ حاجی طارق تاج،محمد مسعود بھٹی،صوفی محمد سلیمان ،شیخ خورشید احمد ،جاوید چشتی ،ذین العابدین عباس اور دیگر نے شرکت کی۔