Dhuangalli should be developed in to tourist area
دھان گلی کے مقام پر نوکریوں کے انبار لگ سکتے ہیں،اگر توجہ دی جائے تو،روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے
موجودہ حکومت نے سیر و سیاحت اور نوکریوں کے بارے میں بہت سے وعدے کئے ہیں اور اس وقت بھی جاری ہیں،اگر دھان گلی کے مقام پر سیاحتی مرکز قائم کیا جائے تو بہت سے افراد معاشی طور پر مستفید ہو سکتے ہیں،یہاں پر عوامی پارک،بچوں اور بڑوں کے لئے پارک،چڑیا گھر،چےئر لفٹ ،چھوٹے ڈیم ،فوڈز اسٹریٹ بننے سے انقلاب آسکتا ہے،گزشتہ آٹھ سال سے پوٹھوار ڈاٹ کوم کی ٹیم شرقی کلر سیداں کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،اگر درخت لگا ئے جائیں تو یہاں کے موسم بھی بہت حد تک تبدیلی آ سکتی ہے،چھوٹے ڈیمز سے کشتی رانی کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو تفریح بھی میسر آئے گی،نوکریاں ڈھونڈنے سے نہیں ملتی بلکہ اس طرح کے ترقیاتی کام میں پیش رفت سے ہزاروں لوگ اپنا بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں،کلر سیداں سے دھان گلی تک روڈ مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے،آزاد کشمیر اور شرقی کلر سیداں کی عوام خاموش،،احتجاج ،، کر رہی ہے
Kallar Syedan; The government is asked to take notice and develop Dhungalli area of river Jhelum in tourist area, where hundreds of jobs can be created. for full details please watch the video….