DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Parents fear as two teenagers die due to dengue virus in Sakot region

سکوٹ، ڈینگی سے ہونے دواموات سے اہل علاقہ مضطرب

سکوٹ کے علاقے میں دو یکے بعد دیگرے دو اموات سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے دونوں اموات کے بارے خیال کیا جا تا ہے کہ ڈینگی سے ہو ئی ہیں، پہلا واقعہ مو ضع سکوٹ کی ڈھوک بھٹھی میں پیش آیا جس میں سفیر احمد کی پندرہ سالہ بچی جو کہ نویں جماعت کی طالبہ تھی ایک ہفتہ بخار میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی جبکہ دوسرا واقعہ مو ضع گھو ئی کی ڈھوک کلیال میں پیش آیا جس میں کرم حسین عرف قمر کا جواں سال بیٹا انضمام الحق جوکہ میٹرک میں زیر تعلیم تھا تقریبا دس دن بخار میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا ۔ دونوں مریضوں میں ناک اور منہ سے خون آنا مشترکہ علامت ہے اوران کے جسموں پر سرخ دھبے بھی پائے گئے جس سے ڈینگی وائرس کے خدشہ کو تقویت ملتی ہے جسکی وجہ سے علاقے کے عوام شدید مضطرب ہیں اور انھوں نے محکمہ صحت سے حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Their are real fears expressed by families in Sakot region of Tehsil Kallar Syedan after two teenagers died of the deadly virus in past few days.

The first in Dhok Bhathi where daughter of Safeer Ahmed died and second incident Dhok Kalyal, khoe, where teenage son of Karam Hussain passed away, both teenagers suffered dengue virus with blood coming out of their nose and mouth according to the families.

The health authorities in Kallar Syedan region are asked to take notice of the current situation in Sakot region as parents are left fearing.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button