Kallar Syedan ; Darkali Mehmuri residents demand to opt out of Kallar Syedan municipal authority
کلر سیداں کا بلدیہ بننا شہریوں پر قیامت ڈھا گیا
کلر سیداں کا بلدیہ بننا شہریوں پر قیامت ڈھا گیا،پہلے اسے ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی میونسپل کمیٹی بنایا گیا جس میں دور دراز کے ایسے دیہات بھی شامل کر لئے گئے جہاں شہر کی کوئی بھی سہولت میسر نہیں ۔اس کے بعد کلر سیداں اور درکالی معموری کے پڑھے لکھے لوگ محض اس وجہ سے ایجوکیٹر بھرتی نہیں ہو سکتے کہ انہیں یونین کونسل کی سطح کے نمبر نہیں ملتے اور یہ اضافی نمبر صرف یونین کونسلوں کے باسیوں کو دئیے جاتے ہیں اور میرٹ میں کلر سیداں کے طلبا انہی نمبروں سے محرومی کی بنیاد پر میرٹ پر پورا نہیں اترتے اور اب شہریوں کا مزید خون نچوڑنے کے لیے اسے زون تھری کے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے پراپرٹی ٹیکس کے سروئے کا آغاز کر دیاگیااور یکم جنوری سے بلدیہ کلر سیداں کی حدود میں رہنے والے تمام افراد اپنے گھر کے مطابق سالانہ ٹیکس ادا کیا کریں گے ۔شہریوں نے اس صورتحال کو لوگوں کے مفادات کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کلر سیداں کی میونسپل کمیٹی کی حیثیت ختم کر کے اسے یوسی کلر سیداں اور درکالی معموری کی پرانی حیثیت پر بحال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Kallar Syedan; The residents in Kallar Syedan are suffering from lack of facilities and various other issues after the establishment of local municipal , as well as paying the tax the residents in Darkali Mahmuri are not entitled to be employed as educators. Now the residents in UC Darkali Mehmuri are demanding to opt out of Kallar Syedan.
تین افراد نے ایک شخص کو ڈنڈوں اور لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا
M Shabbir of Rajam beaten with sticks
تین افراد نے ایک شخص کو ڈنڈوں اور لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد شبیر سکنہ رجام نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز زمینوں پر مال مویشی چرا رہا تھا کہ دو بجے دن مسمیان ثاقب محموداور دو نامعلوم اشخاص آ گئے اور گالیاں دیتے ہوئے مجھ پر حملہ آور ہو گئے۔ان کے پاس ڈنڈے تھے۔ثاقب نے وار ڈنڈا کیا جو مجھے سر پر لگا،دوسرا وار کیا جو میری بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد دیگر دو نامعلوم افراد نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ہمارے مال مویشی ان کی زمینوں میں گئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے مجھے ناحق مضروب کر دیا۔
ڈھوک کلیال نزد ممیال میں ٹی بی کی مرض میں مبتلا کرم حسین کا 17سالہ بیٹا بخار کے بعد دوا نہ ملنے پر زندگی کی بازی ہار گیا
Teenage son of Karam Hussain passed away in Dhok Kalyal, Mamyam
غربت سے بڑی کوئی بیماری نہیں ،ٹی بی کی مرض میں مبتلا کرم حسین کا 17سالہ بیٹا بخار کے بعد دوا نہ ملنے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔مرنے کے بعد لوگوں نے میت پر پیسے نچھاور کئیے ،یہ افسوس ناک واقعہ یوسی دوبیرن کلاں کی ڈھوک کلیال نزد ممیال میں کرم حسین کے گھر پیش آیا ۔کرم حسین خود ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہے اس کا 17سالہ بیٹا انضمام الحق جو کہ میٹرک کا طالبعلم تھا یہ چند ایام قبل بخار میں مبتلا ہوا مالی مسائل کی وجہ سے کہیں سے بھی اس کا علاج نہ کرایا جا سکا اور وہ لوگوں کی بے مروتی کو دیکھتا ہوا دنیا سے چل بسا۔اس کی میت پر معروف عالم دین محمد اقبال قریشی نے خطاب کرتے ہوئے اہل علاقہ اور اہل محلہ کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جس کے بعد خواب خرگوش میں مدہوش لوگوں نے انضمام الحق کی میت پر پیسے رکھنا شروع کر دئیے ۔یہ واقعہ تحصیل کلر سیداں کے صاحب ثروت افراد کے ماتھے پر کلنک کے ٹکے کی طرح ہمیشہ برقرار رہے گا۔
راولپنڈی مارکیٹ کمیٹی کی نا اہلی ،ریٹ لسٹ پر ٹماٹر کے نرخ 60روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 250روپے کلو میں دستیاب ہے
60 rps kilo tomatoes being sold 250 rps per kilo at Pindi market
راولپنڈی مارکیٹ کمیٹی کی نا اہلی ،ریٹ لسٹ پر ٹماٹر کے نرخ 60روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 250روپے کلو میں دستیاب ہے ۔دوکانداروں کے مطابق اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹروں کے نرخوں میں اچانک اضافہ ہوا اور منڈی میں ہی ٹماٹر دوسو روپے کلو سے زائد پر دستیاب ہوتے ہیں اور جب یہ پچاس سے ستر کلو میٹر دورلے جا کر فروخت کئیے جائیں تو اس کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔راولپنڈی مارکیٹ کمیٹی منڈی کے نرخوں سے بے خبر ہونے کے باعث من پسند نرخ نامہ جاری کر دیتی ہے جس پر عمل نہ کرنے والوں کے انتظامیہ چالان کرتی ہے ۔کمیٹی کے نرخ فیض آباد ،پیر ودھائی ،اندرون شہر کے علاوہ کلر سیداں اور کہوٹہ میں بھی یکساں مقرر کئیے جاتے ہیں اور مال برداری پر اٹھنے والے اخراجات کو سرے سے نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔
مقامی حلقوں نے ایشیا کپ میں شریک پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی سے تعبیر کیا ہے
Cricket fans left disappointed at Pakistani national team
مقامی حلقوں نے ایشیا کپ میں شریک پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو مجرمانہ غفلت اور لا پرواہی سے تعبیر کیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ گیارہ برسوں سے یو اے ای میں کھیل رہی ہے اس کے باوجود ایشیا کپ میں اس کی کارکردگی ناقابل معافی ہے ۔نجم سیٹھی کی رخصتی اور احسان مانی کی آمد سے حالات نے اس قدر پلٹا کھایا کہ پوری قوم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ۔عمران خان کی موجودگی میں قومی کرکٹ ٹیم کی یہ کارکردگی معاف نہیں کی جانی چاہئیے،مکی آرتھر اور باولنگ کوچ اظہر محمود کی غیر معیاری کاکردگی کا بھی نوٹس لیا جانا چاہئیے ادھر ریٹائرڈ فوجی محمد اشرف نے تجویز دی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ملکی بدنامی کا باعث بن رہی ہے اسے ختم کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام فنڈز ڈیموں کی تعمیر پر صرف کئیے جائیں تو پوری قوم کا بھلا ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کا مختلف دیہا ت کا دورہ
Ex MPA Raja M Ali visits various villages
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کا مختلف دیہا ت کا دورہ اور فاتحہ خوانی ،راجہ محمد علی نے پیر حالی میں ملک محمد فاروق کی خالہ ،چوہدری ندیم کی والدہ، جنید اختر کے خسر ، راجہ جہانگیر کے بھائی ،ٹکال میں چیف مہربان خان کی خالہ ،کنوہا کی کونسلر برجیس کے عزیز مرزا ممتاز اشرف اور ان کی اہلیہ کے علاوہ سکوٹ میں محمد سفیر کی دختر ،لہڑی میں راجہ خداداد مرحوم کی اہلیہ ،راجہ نعیم اسلم کی والدہ اور راجہ عبدالرشید کی وفات پر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
واحد ویلفیئر پراجیکٹس کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ
Free eye camp to be set up in Morra Hasnal
واحد ویلفیئر پراجیکٹس کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ 10سے13اکتوبر حاجی عبدالواحد اور راجہ زین کی رہائش گاہ موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں لگایا جا رہا ہے ۔
Free eye camp to be set up in Nambal on 11th October