DailyNewsHeadline

PML-N President UC Bewal departs for UK

مسلم لیگ ن یونین کونسل بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین برطانیہ کے روانہ

مسلم لیگ ن یونین کونسل بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین برطانیہ کے دورے پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے برمنگھم کے لئے روانہ ہو گئے دوست احباب نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے برمنگھم کے لئے روانہ کیا ۔ وہ برطانیہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے

London; PML-N President union council Bewal, Ch Mazamal Hussain has departed for UK, During his tour he will meet various parties and their respected leaders during his stay in UK.

دوبئی پاکستانی تاجر نعمان رات و رات کروڑ پتی بن گیا

Pakistani trader wins lottery in Dubai

دوبئی میں مقیم پاکستانی تاجر پشاور کا رہائشی نعمان عارف رات و رات کروڑ پتی بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نعمان عارف نے زندگی میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے کے لیے دبئی کی مشہور لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا اور قسمت ان پر مہربان ہوگئی اور لکی ڈرا میں نعمان عارف کا نام نکل آیا اور دس لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جیتی جو کے پاکستانی بارہ کروڑ بتیس لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے ۔

راجہ زبیر اقبال کیانی کو آزاد کشمیر کا اوورسیز کمیشنر تعینات کر دیا گیا

Raja Zubair  Kiyani appointment as commissioner overseas

راجہ زبیر اقبال کیانی کو آزاد کشمیر کا اوورسیز کمیشنر تعینات کر دیا گیا۔برطانیہ میں مقیم راجہ زبیر کیانی صدر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے سمندر پار ( اوورسیز ) کمیشنر نامزد۔آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ سروسیز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ اکثریت نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھی بھیجے۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ اب وہ برادری ازم، علاقائی سیاست اور قبیلائی تعصب سے بالاتر ہو کر اور ایک پارٹی کی قیادت سے باہر نکل کر دیار غیر میں آباد تمام کشمیریوں کی آواز بن کر انکے مسائل آزاد کشمیر میں متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔ اور پاکستانی ائرپورٹوں پر کشمیریوں کو جو مشکلات درپیش ہیں۔ ان کا ازالہ کریں گے۔ راجہ زبیر اقبال کیانی کا اوورسیز کمیشنر آزاد کشمیر مقرر ہونا خوش آئند ہے۔ اور وہ اپنی صلاحتیں اور توانائیاں کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے مسائل حل کرنے پر صرف کریں گے۔ کشمیر وہ کہ جس سے ان کا خمیر اٹھا ہے۔ اور وہ کشمیر اور کشمیری قوم کا نام روشن کریں گے۔ 

چیئرمین راجہ شفیق کی کمیشنر راجہ زبیر کو مبارکباد

Raja Zubair congratulated on his appointment as commissioner overseas 

چیئرمین راجہ شفیق کی کمیشنر راجہ زبیر کو مبارکباد۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی راہنماء و چیئرمین اوورسیز ( سمندرپار ) آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ  جناب راجہ شفیق احمد پلالوی نے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی کو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی طرف سے کمیشنر برائے اوورسیز کمیشن آزاد کشمیر تعینات کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی جبکہ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیشنر فار اوورسیز کمیشن ( اے ۔کے ) جناب راجہ زبیر اقبال کیانی سمندر پار کشمیریوں کو درپیش مسائل حل کروانے میں انکی مدد کریں گے۔ اور ان کو درپیش مسئلے اور شکایات آزاد کشمیر کے متعلقہ ارباب اختیار تک پہنچائیں گے۔ راجہ زبیر اقبال کیانی کی بطور کیشنر تعیناتی پر انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر عزت مآب جناب راجہ فاروق حیدر خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button