DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Open court session held at Kahuta club with Deputy commissioner, CPO Rawalpindi and local MPA Raja Sagheer Ahmed.

کہوٹہ کلب میں ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی خصوصی شرکت

کہوٹہ کلب میں ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی خصوصی شرکت ۔منشیات فروشوں ، غیر قانونی کلینکوں ، ہسپتالوں ، پرائیویٹ سکولوں اور کہوٹہ تا لہتراڑ ، کہوٹہ تا رالوپنڈی روڈ کی شفاف انکوائری کر کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور ایکشن ہو گا ، باولے کتوں اور کتے مار مہم کے لیے چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کو فوری اپریشن کر کے شہر سے کتوں کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ محکمہ واپڈا کے خلاف عوام پھٹ پڑے بغیر رشوت کے کوئی غیر قانونی تو کیا قانونی کام بھی نہیں کیا جاتا عوام کی ایس ڈی او واپڈا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کلب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے کھلی کچہری میں تمام سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایات سنیں ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد ، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل احمد، ایسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان، چئیر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہو راکبر، چےئر مین راجہ سجاد ستی، چےئر مین راجہ ظفر بگہاروی، چےئر مین راجہ شوکت، سی او ایم سی کہوٹہ ملک الفت و دیگر سرکاری افسران اور شہری معززین بھی موجود تھے، سجادہ نشین لٹوری سیداں سید ذولفقار حسین شاہ نے کہا کہ تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے رشوت لیکر چور اور ملزمان بااثر چھڑا لے جاتے ہیں ٹاؤٹ مافیا جیت گیا جبکہ منتحب نمائندے اور افسران بے بس ہو گئے۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،اعجاز قریشی ایڈووکیٹ ، صوبیدار صابر ، نے مختلف محکمہ مال ، کمپیوٹر برانچ، تعلیم ، ہائی وے و دیگر کے خلاف شکایات کیں جبکہ جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی ، ارسلان کیانی نے کہا کہ راولپنڈی کہوٹہ روڈ، لہتراڑ تا کہوٹہ روڈ، کہوٹہ شہر کے دوونں بائی پاس کی تعمیر میں ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام سر عام ہو جس پر ڈی سی او نے فوری انکوائری کر کے 15دن کے اندر رپورٹ منظر عام پر لانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی ، ڈی سی او سی پی او نے کہا کہ تھانہ کہوٹہ مزید نفری منشیات و دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے عوام کے ساتھ ہیں ، شیخ خلیل الرحمٰن کی شکایات پر کہوٹہ میں ٹریفک کے لیے لفٹر فراہم کر کے غیر قانونی پرائیویٹ ہسپتالوں کی دو دن کے اندر اندر رپورٹ طلب کر کے احکامات جاری کیے ۔ محکمہ واپڈا کے خلاف شہریوں نے شکایات کی کہ واپڈا سفید ہاتھی بنا ہوا ہے رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا اس موقع پر چےئر مین سجاد ستی کی شکایت پر ڈی سی راولپنڈی نے چےئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہو راکبر کو شہر میں کتے مار مہم کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چےئر مین راجہ ظہور اکبر شہر سے باولے کتوں کے خاتمے کے لیے فوری ایکشن لیں اور کتے کاٹنے کی ویکسین سول ہسپتال کہوٹہ میں بر وقت موجود ہونگی ۔ ہسپتال کے اندرکلاس فورملازمین کی جانب سے مریضوں کو انجیکشن لگانے پر بھی شکایت کی گئی اے سی بس کے خلاف بھی شہری صہیب طاہر نے شکایت کی کھلی کچہری میں مخصوص لوگوں کی شرکت اور عام شہریوں کو اطلاع نہ ملنے کی شکایت پر ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ آئندہ شہریوں اور میڈیا کو بروقت اطلاع دیکر کھلی کچہری لفائیں گے اور آئندہ ہو دو ماہ بعد کھلی کچہری کا سلسلہ ہر تحصیل میں جاری ہو گا عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کو تکلیف دینے کے بجائے خود افسران کے ہمراہ دورہ کرونگا ۔

Kahuta; A OPen court session was held at Kahuta club with Deputy commissioner, CPO Rawalpindi and local MPA Raja Sagheer Ahmed. In the open court session members of public made their grievances as the local authority officials promised to deal with complaints made.

کہوٹہ سے مسلم لیگی کارکنا ن کالاہور ضمنی الیکشن مہم میں شرکت

کہوٹہ سے مسلم لیگی کارکنا ن کالاہور ضمنی الیکشن مہم میں شرکت۔ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارو مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات۔حلقہ این اے 124کا دورہ بھی کیا اور الیکشن آفس میں بھی عوام میں شدید جوش و خروش۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کامیابی یقینی ہے تفصیل کے مطابق لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی الیکشن مہم کو دیکھنے کے لیے گذشتہ روز کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان معروف سیاسی وسماجی شخصیات راشد مبارک عباسی آف کیرل ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدا حسین آف بھون ،سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون اور راجہ زبیرنے لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ این اے 124کا دورہ کیا اور وہاں عوام کا جوش و خروش دیکھا جس سے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کامیابی یقینی لگ رہی ہے ۔انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے الیکشن آفس کا بھی دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی شاہد خاقان عباسی نے ان کی محبتوں کا شکر یہ ادا کیا ہے وہ اتنی دور سے آہے ہیں ۔ راشد مبارک عباسی ،نمبردار ملک فدا حسین،ذوالفقار علی ستی اور راجہ زبیرنے شاہد خاقان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گئی ۔

سجادہ نشین ساہیں محبوب حسین کی وفات پر ان کے لواحقین سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کا اظہار تعزیت

سجادہ نشین ساہیں محبوب حسین کی وفات پر ان کے لواحقین سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کا اظہار تعزیت۔صاحبزادہ محمد سلیم،صاحبزادہ محمد طاہر، صاحبزادہ زاہد ،
صاحبزادہ شاہد کے والد محترم اور پوٹھوار ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان کے سسردربارہ عالیہ نادردین چشتی کے ساجدہ نشین ساہیں محبوب صابری گذشتہ روز وفات پا گے تھے مرحوم کے لواحقین سے MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور ، راجہ ثقلین آف ممیام ، سردار ماجد ، سردار شاہداور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button