DailyNews

CPO Rawalpindi removes senior police officials at Rawat police station

سی پی او راولپنڈی نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور بھتہ وصولیوں پر محرر تھانہ روات ابرار اور ڈی ایف سی کو رضوان کو فوری لائن حاضر کر دیا

سی پی او راولپنڈی نے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور بھتہ وصولیوں پر محرر تھانہ روات ابرار اور ڈی ایف سی کو رضوان کو فوری لائن حاضر کر دیا ،دونوں اہلکاروں نے تھانہ میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھاعوام علاقہ کا خیر مقدم ،تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات میں بار بار تعینات محرر اے ایس آئی ابرار اور ڈی ایف سی کانسٹیبل رضوان کے خلاف جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی ،بھتہ وصولیوں اور سائلین کے ساتھ نارواء روئیے جیسی بڑھتی عوامی شکایات پر سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے فوری نوٹس لیکر دونوں اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایف سی رضوان نے تبادلہ کے بعد فوری روانگی کر لی جبکہ عرصہ دراز سے تعینات محرر ابرار تبادلہ کینسل کروانے کیلئے فوری طور پر 3 دن کی چھٹی پر چلا گیا اور روانگی نہ کی ہے معززین علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

روات میں ٹریفک حادثات کے دوران 3 افراد زخمی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

روات میں ٹریفک حادثات کے دوران 3 افراد زخمی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق روات کلر روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل کی ٹکر سے محمد شریف شدید زخمی ہو گیا ،اٹامک کالونی کے قریب پجارو نمبریLD233 کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان عدنان شدید مضروب ہو گیا جبکہ چک بیلی روڈ پر سوزوکی نمبری6438 کی ٹکر سے کمسن بچہ افضل تیمور شدید زخمی ہو گیا روات پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور حادثہ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئیے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button