سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارج ساجد مہناس نے سکول کے بچوں کو آگ سے بچاو اور قدرتی آفات سے بچنے پر لیکچر دیا ۔ تفصیل کے مطابق سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارچ ساجد مہناس نے ہمراہ عدیل امتیاز قریشی اور دیگر اہلکاروں کے کہوٹہ کے پرائیویٹ سکول میں بچوں اور بچیوں کولیکچر دیتے ہوئے آگ سے بچاو اور دیگر قدرتی آفات سے بچنے کا لیکچر دیا اور ان کو عملی طور پر بچنے کے طریقے بتائے گے ۔ سکول انتظامیہ نے ان کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔
Kahuta; The civil defence department Kahuta led by Sajid Minhas gave lecture to school children at private education centres on fire safety and natural disasters.
معروف سماجی شخصیت سردار مشتاق کی وفات پر ان کے لواحقین سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت
معروف سماجی شخصیت سردار مشتاق کی وفات پر ان کے لواحقین سے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا اظہار تعزیت۔ سردار ذوالفقار کے بھائی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مشتاق گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے مرحوم کے لواحقین سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی، چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،پوٹھوار ٹریسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان،صدر پاکستان مسلمم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وقار جنجوعہ اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔
تحصیل انتظامہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا
تحصیل انتظامہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ۔ٹماٹر 80سے 200روپے فی کلو جبکہ دیگر سبزیاں،عربی ،بینگن،پالک ،لیموں اور فروٹ آم ، انگور ، کیلا بھی کئی گنا مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ سفید چنا200روپے فی کلو سے تجاوز کرگیا جبکہ آٹا ، چینی ، گھی ، تیل، پیاز اور دیگر اشیائے خوردونوش میں بے شمار اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت نے الیکشن کمپین میں بڑھے بڑھے دعوے کیے تھے کہ ہم تبدیلی لاہیں گے ہم یہ کریں گے ہم وہ کریں گے مگر موجودہ حکومت تو ابھی تک صرف ماسوائے مہنگائی کے عوام کو کوئی بھی تحفہ نہیں دے سکے ۔شہریوں عوام علاقہ اشرف کیانی، ڈاکٹر مناء ،محمد یاسیراور دیگر نے موجودہ حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران کے زبانی جمع خرچ اور لارے لپے نے ہمیں ذلیل و خوار کر دیا ہے جبکہ کہوٹہ شہر میں ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش مزید تاریک خواب بن گیا ہے۔ انتظامیہ فوری ایکشن لے۔