DailyNewsHeadline

Rawat; Man shot dead in argument over dog walking

روات کے علاقہ پنڈ جھاٹلہ میں حویلی کے پاس کتے پھیرنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے ایک شخص قتل

تھانہ روات کے علاقہ پنڈ جھاٹلہ میں حویلی کے پاس کتے پھیرنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے ایک شخص قتل ،ایک زخمی تفصیلات کے مطابق پنڈ جھاٹلہ تخت پڑی کے رہائشی شہزاد احمد ولد محمد خان نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ ذیشان عرف شانی ولد فیصل ہماری حویلی کے پاس کتے پھیر رہا تھا میں نے منع کیا تو گالم گلوچ شروع کر دی اور فون کر کے اپنے والد فیصل ،ریحان اور دیگر2 نامعلوم افراد کو بلا لیا موقع پر پہنچتے ہی فیصل نے پسٹل30 بور سے 3 فائر کر کے میرے بھائی ارشد محمود کو شدید مضروب کر دیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا جبکہ زیشان عرف شانی نے تیز دھار چیز سے مجھے بھی مضروب کر دیا تاہم روات پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش ایچ آئی یو صدر سرکل کے سپرد کر دی ۔

Rawalpindi; Arshad Mahmood has been shot dead in village Pind Jhatla in Rawat region over dog walking. According to police report Arshad Mahmood told Zeeshan not to walk his dog in front of his mansion, Zeeshan called his father Faisal who arrived and in heated argument shot dead Arshad Mahmood. Rawat police are investigating murder incident.

حلقہ این اے57 سے منتخب ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کو کابینہ میں شامل کیا جائے

حلقہ این اے57 سے منتخب ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کو کابینہ میں شامل کیا جائے ،پارٹی کیلئے انکی گراں قدر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایک قابل اور تعلیم یافتہ شخصیت ہیں ان خیالات کا اظہار چےئرمین یونین کونسل تخت پڑی چوہدری خلیل احمد ،جنرل کونسلر ملک سعید ،جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان ،جنرل کونسلر راجہ جہانگیر ،جنرل کونسلر ملک بلال ،جنرل کونسلر ملک امتیاز ،جنرل کونسلر مقدس سروئیہ نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی نے15 سال سے پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کیلئے بھر پور جدو جہد کی اور ایک سابق وزیراعظم کو شکست فاش سے دوچار کیا انکی اعلیٰ قابلیت اور مدبرانہ صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے ناگزیر ہے کہ انھیں فوری کابینہ میں شامل کیا جائے اور حلقہ کی عوام کا مطالبہ فوری پورا کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔

تھانہ روات کے علاقہ میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں پولیس لمبی تان کر سو گئی

تھانہ روات کے علاقہ میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتیں پولیس لمبی تان کر سو گئی دیہاتی لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،مویشیوں ،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے محروم ،صدر سرکل افسران بھی جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام متاثرین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تھانہ روات کے علاقوں میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے بار بار تعینات تھانیداروں و اہلکاروں کی منفی سرگرمیوں کے باعث جرائم میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بھی چوروں نے فیز8 ابوبکر بلاک کے رہائشی شاہد اقبال ولد حاجی عبدالمنیر کے گھر سے15 لاکھ روپے مالیت کے 30 تولے طلائی زیورات ،6 لاکھ روپے نقدی،2 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ،لیپ ٹاپ لوٹ لئیے 12 مسلح ڈاکوؤں نے ڈھوک بڈھا میں واقع مویشی فارم کے عملہ کو یرغمال بنا کر موٹرسائیکل ،طلائی کانٹے،30ہزار روپے نقدی چھین لی ،جاتے ہوئے مویشی ٹرک میں ڈال کر فرار ہونے لگے تو ٹرک پھنس گیا جسکے باعث ٹرک وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے فیز8 کے رہائشی راجہ محمد ابرار کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،پرائز بانڈ لوٹ لئیے گئے جبکہ دیگر 5 وارداتوں نے کے دوران ڈاکوؤں نے دیہاتیوں سے3 گاڑیاں ،2 موٹرسائیکل ،نقدی موبائیل فون چھین لئیے عوام علاقہ نے بڑھتی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب محمد طاہر سے تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button