Kallar Syedan; War erupts over disputed tree in Choa Khalsa
متنازع زمین پر لگے درختون کی کٹائی پر لاٹھیاں اورکلہاڑیاں چل گئیں
متنازع زمین پر لگے درختون کی کٹائی پر لاٹھیاں اورکلہاڑیاں چل گئیں جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے۔یہ واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈھوک بلندیاں داخلی چوآ خالصہ میں پیش آیا جہاں متنازعہ زمین پر لگے درختوں کو کاٹنے پر جھگڑا ہو گیا اور مشتعل ہو کر دونوں فریقین آپس میں گتم گتھا ہو گئے اور لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجہ میں حاجی محمد غصنفر،غضنفر علی،عمیر غضنفر،عاطف محمود،عماد علی،نصرت پروین،غلام رقیہ،محمد سلیم جبکہ دوسری جانب سے محمد ضمیر،وحید خان اور محمد قاسم زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے دونوں طرف سے درخواستیں وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔
Kallar Syedan; A War was fought over disputed tree in village Dhok Baba Baland, Choa Khalsa as eleven people were injured in the mob fight. According to reports one group tried to cut tree on disputed land which led to fight with sticks. The fight was fought between one group of Haji M Ghazanfar, Ghazanfar Ali, Umair Ghazanfar, Atif Mahmood, Hammad Ali, Nusrat Parveen, Ghulam Ruqia, M Saleem and group of M Zameer, Waheed Khan and M Qasim. Kallar Syedan police are investigating the incident.
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر کی چوکپنڈوری،شاہ باغ اور کلر سیداں میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر کی چوکپنڈوری،شاہ باغ اور کلر سیداں میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 12 دکانداروں کو مجموعی طور پر 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے۔چوکپنڈوری میں واقع ایک کریانہ سٹور پر جانچ پٹرتال کے دوران دکان سے آئل کمپنی کے پیکٹ پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی ہدایت کی تا ہم دکاندار کی درخواست پر جرمانہ کم کر کے 25 ہزار روپے کر دیا۔بیکری کی چیکنگ کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر بیکری کے مالک کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا۔اسی طرح دیگر سبزی و فروٹ فروشوں حیدر علی کو دو ہزار،سلیم صدیقی کو ایک ہزار،واجد حسین،محمد رشید کو پانچ پانچ ہزار،سجاد کو دو ہزار،رضوان اور انیس کو تین تین ہزار، عبدالحفیظ،نزاکت کو ایک ایک ہزاراور عدیل کو چار ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے گرانفروشوں کو خبردار کیا کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اپنی اشیاء فروخت کریں بصورت دیگر سخت سزا دی جائے گی۔
سعید دانش سکنہ مک کی جامعہ تلاشی کے دوران چھپایا پسٹل برآمد
تھانہ کلر سیداں نے دوران گشت سعید دانش سکنہ مک کی جامعہ تلاشی کے دوران شلوار پوشیدنی کی دائیں ڈب میں چھپایا پسٹل 30 بمعہ 3 ضرب زندہ روند برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی۔ ملزم پسٹل 30 بور کی بابت لائسنس یا کوئی اور دستاویزی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔
کلر سیداں میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے کلاس نہم کی طالبہ جاں بحق
کلر سیداں میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے کلاس نہم کی طالبہ جاں بحق جبکہ کالج کا طالب علم مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گیا پہلا واقعہ گاؤں سکوٹ میں پیش آیا مقامی گرلز ہائی سکول میں کلاس نہم کی طالبہ سائرہ بی بی کو چندایام قبل تیز بخار ہوا اسے نجی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے ڈینگی کا مرض قرار دیا اسے بعد ازاں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اس نے گزشتہ شب دم توڑ دیا نماز جنازہ گاؤں سکوٹ میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین راجہ ندیم احمد ،چیئرمین ماسٹر محمد یونس ،چیئرمین چوہدری صداقت حسین ،چیئرمین پرویز اختر قادری ،ٹھیکیدار بشارت ،شاہد اکبر گجر ،محمودچوہان ،توقیر اسلم ،جاوید کیانی اور دیگر نے شرکت کی ۔متوفیہ چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کی بھتیجی تھی ان کا کہنا تھا کہ طالبہ کی موت ڈینگی کی وجہ سے ہوئی اور محکمہ صحت نے مقامی گاؤں میں سپرے بھی کیا ہے جبکہ ڈی ڈی ایچ او سید عابد حسین شاہ نے ڈینگی کی وجہ سے موت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ۔ادھر نواب آباد کے اٹھارہ سالہ حسیب ولد ذوالفقار میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور اسے ہولی فیملی راولپنڈی منتقل کر دیا گیا یہ گارڈن کالج راولپنڈی میں سیکنڈایئر کا طالب علم ہے ۔