DailyNewsGujarKhan

Free medical camp set up in Jand Nijar

رفاہ انٹر نیشنل اور پناہ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فلاح امت ویلفئیر کمپلیکس جنڈ نجار میں کیا گیا

لاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام رفاہ انٹر نیشنل اور پناہ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد فلاح امت ویلفئیر کمپلیکس جنڈ نجار میں کیا گیا جس میں 500سے زائد مردوخواتین کو علاج معالجہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں اس موقع پر ڈاکٹر جنرل مسعود الرحمن کیانی،ڈاکٹر اظہر علیم،ڈاکٹر (ر) بریگیڈئیر طارق ،ڈاکٹر کرنل گل ،لیڈی ڈاکٹر اسماء،لیڈی ڈاکٹر زاہدہ،ڈاکٹر طاہر شریف،ڈاکٹر اسامہ نے تمام مریضوں کا الٹراساؤنڈ،ای سی جی،آنکھوں کی بینائی و دیگر بیماریوں کا علاج کیا اور مفت ادویات فراہم کی ، علاقہ بھر میں مستحق افراد کے علاج معالجہ و دیگر سہولیات کیلئے تمام صلاحتیں بروؤے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار قاضی قیصر محمود صدر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی نے مقامی صحافیوں اور دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر کے مخیر حضرات ہمارے ساتھ دل کھول کر تعاون کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم اہل علاقہ کی خدمت بطور احسن سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر جنرل مسعود کیانی ،ثناء اللہ گھمن کو سوسائٹی کی جانب سے یاگاری شیلڈ دی گئی جبکہ حاجی بابر،چوہدری ثقلین،فضل حسین شاہ،زاہد الیاس،قاضی جواداحمد،مظفر شاہ،ظہیر شاہ،صوبیدار انور قریشی،راجہ شہزاد کونسلر،اخلاق حسین شاہ،قاضی عبید و دیگر سیاسی ،سماجی شخصیات موجود تھیں

ریلوے ملازمین کے بچوں کو ریلوے میں ملازمت دی جائے

ریٹائرڈملازمین ریلوے سید یوسف بخاری کے ہمراہ ایک وفد نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پرزور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ریلوے کی خالی زمین فروخت کرنے کی بجائے ریلوے ملازمین جن کے پاس اپنے گھر نہیں ہیں انہیں وہاں گھر بنا کر دیے جائیں اور ریلوے ملازمین کے بچوں کو ریلوے میں ملازمت دی جائے اور ریٹائرڈ ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر گھر دیے جائیں

ٹراما سنٹر کو فی الفور فنکشنل کر کے عوام کو بروقت علاج معالجے کی سولیات گوجرخان میں میسر ہونی چاہیے

ٹراما سنٹر کو فی الفور فنکشنل کر کے عوام کو بروقت علاج معالجے کی سولیات گوجرخان میں میسر ہونی چاہیے ٹراما سنٹر کو فعال کرانے کیلئے موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اقتدار میں آنے سے قبل کوشاں رہے ہر احتجاجی ہڑتالی کیمپ اور دھرنوں میں شریک رہے جو ٹراما سنٹر فعال کرنے کیلئے شہریوں نے لگائے اب فی الفور ٹراماسنٹر کی کیلئے فعالی کیلئے انہیں گوجر خان کی عوام کو خوشخبری سنانی چاہیے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ٹراماسنٹر گوجرخان کے عوام کی ضرورت ہے تحصیل بھر کے عوام اور بالخصوص جی ٹی روڈ پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ہونے کے پیش نظر یہاں ٹراما سنٹر ضروری ہے چوہدری جاوید کوثر ٹراماسنٹر کو فعال کرانے کیلئے احتجاجی تحریکوں کا ہراول دستہ رہے اور بھوک ہڑتالی کیمپوں میں بیٹھتے رہے اور بھرپورآواز بلند کی اب جبکہ حلقہ کے عوام نے ان کو کامیابی سے ہمکنار کیا تو اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے میں تاخیر نہ کریں اور فوری طور پر ٹراملاسنٹر کو فعال کرا کے اپنا انتخابی وعدہ پورا کریں تاکہ گوجرخان کی عوام کو اپنے شہر میں علاج معالجے کی سہولیا میسر ہوں

آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے نوجوانوں کو متحرک اور تیار ہونا ہوگا

آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے نوجوانوں کو متحرک اور تیار ہونا ہوگا نوجوان طبقہ ہی اداروں میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کر سکتا ہے اس کیلئے انہیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردارادا کرنا چاہیے ا ن خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ الطاف حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے نوجوانوں کو متحرک ہونا چاہیے اور آگے آکر اپنا کردارادا کرنا چاہیے سرکاری اداروں میں جو بگاڑاور عوام سے روا رکھا جانے والا سلوک کیخلاف ہر نوجوان کو متحرک ہو کر ان اداروں پر نظر رکھنی چاہیے عوام کو نظر انداز کرنے والے اداروں کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے نوجوانوں سے عوام نے بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اس کیلئے انہیں بھی کوشاں رہنا چاہیے اور اپنے آپ کو عوام کی خدمت کیلئے تیار رکھنا چاہیے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کا بڑا اور کلیدی کردار ہوگا جس کیلئے ان کو آج سے ہی متحرک ہوجانا چاہیے

Show More

Related Articles

Back to top button