Reception held for Raja Fazal Ur Rehman and Ch Bahadur Khan in Oslo, Norway
ناروے۔چوہدری عمر فاروق چاڑ کی طرف سے راجہ فضل الرحمن اور چوہدری بہادر خان کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام
اوسلو کے معروف نوجوان سماجی رہنما چوہدری عمر فاروق چاڑ کی جانب سے پاکستان سے تشریف لائی ہوئی بزرگ شخصیت راجہ فضل الرحمن اور اوسلو کی نہایت معتبر بزرگ شخصیت چوہدری بہادر خان کے اعزاز میں ایک پرتکلف گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں اوسلو کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، جنرل سیکریڑی وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چوہدری اقبال بھاگو، معروف بزنس مین طارق محمود شیخ، راجہ اویس، راجہ سہیل، ممتاز عالم دین مفتی طاہر عزیز، چوہدری خرم شہزاد، صدر مسلم لیگ ق ناروے چوہدری شبیر حسین ، راجہ محمد سعید، چوہدری طاہر زمان، چوہدری اکرام الحق، چوہدری فہد، وقاص گورسی، لیبر پارٹی اوسلو کے معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر مبشر بنارس، چوہدری اشتیاق برنالی، چوہدری ظفر ، ملک حمزہ سلطان، ملک اختر، چوہدری عرفان تنویر، چوہدری غلام سرور اور دیگر شامل ہیں۔چوہدری عمر فاروق چاڑ نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص راجہ افضل الرحمن کا انکے لیے وقت نکالنے اور بے پناہ شفقت اور محبت عطا کرنے پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔ یاد رہے کہ راجہ افضل الرحمن چوہدری عمر فاروق چاڑ کے مرحوم والد چوہدری اللہ دتہ ظفر کے دیرینہ دوست ہیں۔
Norway; The Pakistani community living in Oslo, held a reception for visiting guest from Pakistan, Raja Fazal Ur Rehman and Ch Bahadur Khan. The local social political personalities gave warm reception to the visiting guest.
ناروے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کی جانب سے کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام
Eisal e aswab dua observed for late Kalsoom Nawaz by PML-N Norway
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات پر مسلم لیگ ن ناروے کی جانب سے مسجد بزم نقشبند اوسلو میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لیگی قائدین و کارکنان اور معززین اوسلو نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومہ کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے خیر بھی کی گئی۔ مسلم لیگ ن ناروے کے چیف آرگنائزر اور سینئر رہنما خالد نذیر بٹ، جنرل سیکریٹری عادل منصور اور ایڈیشنل جوائنٹ سیکریڑی شاہد تنویر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز جہدوجہد کی ایک علامت تھیں،آمریت کے دور میں جماعت اور کارکنوں کو سنبھالا اور آمر کے خلاف بھرپور کردار ادا کر کے جمہوریت کا علم بلند کیا۔
ناروے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اوورسیز پاکستانی ڈیموں کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ چوہدری اسماعیل سرور
Pakistani Norwegian asked to donate for dam funds
پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کرنا اور اسکو اپنی ترجیح میں شامل کرنے پر اظہار تشکر اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابھی سے ڈیم تعمیر نہ کئے گئے تو چند برسوں میں پینے کا صاف پانی بھی ملنا مشکل ہو جائے گا۔ ناروے میں مقیم پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ تمام رقم سفارتخانہ پاکستان اوسلو کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے تاکہ نارویجن پاکستانیوں کی طرف سے ڈیم فنڈ میں جمع کی گئی رقم کا اندازہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کواوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے اورانکے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو تارکین وطن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کی بجائے انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
ناروے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کا معروف صحافی عقیل قادر کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
Reception held for journalist Aqil Qadir
پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے مرکزی رہنما اور چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ، جنرل سیکریڑی عادل منصور، ایڈیشنل جوائنٹ سیکریڑی شاہد تنویر بٹ اور پاک نورڈک میڈیا کے مرکزی نمائندے عامر بٹ نے ناروے کے معروف صحافی عقیل قادر کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام ایک تر کش ریسٹورینٹ میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ خالد نذیر بٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو کی اور کہا کہ امید ہے موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔