ماں جی ٹرسٹ بیول کی طرف سے غریب و نادار مساکین طلباء و طالبات کی خدمت کا سلسلہ جاری موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی شرقی گوجرخان کے سرکاری سکولز میں غریب بچوں کو یونیفارم مہیا کرنا شروع کر دیا گزشتہ روز اسلام پورہ جبر کے متعدد سکولز بشمول گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈور ی جبر و گرلز ہائیر سکینڈری سکول جبر پنڈوری ،مڈل سکول گرلز اینڈ بوائز رتالہ ،پرائمری سکول جبر،گورنمنٹ گولین سکول اور گورنمنٹ ملک پور سکول کے 200کے قریب غریب بچوں کو یونیفارمز ملک محمد غفور ،اظہر محمود بھٹی اور عامر شکور کے زیرنگرانی مہیا کر دئیے گئے جبکہ نومبر میں بچوں کو سویٹر شوز وغیرہ مہیا کیے جائیں گے اس سے قبل اپریل میں کتابیں کاپیاں مہیا کی گئی اہلیان علاقہ سمیت سکول سٹاف نے ماں جی ٹرسٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اظہار تشکر کیا کہ ہر موقع پر غریب بچوں کو یاد رکھتے ہیں
موہڑہ بھٹیاں تا بیول روڈ کھنڈرات میں تبدیل
موہڑہ بھٹیاں تا بیول روڈ کھنڈرات میں تبدیل ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بننے والی روڈ میں پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے ،جگہ جگہ گھڑے اور پانی کے تالاب ہونے کی وجہ سے گندگی اور بو پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہیں ہیں ،رابطہ سڑک جس پر روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں اب وہاں چلنا مشکل ہو گیا ہے اور گاڑی وغیرہ لازمی ٹھیک کرانا پڑتی ہے عوام علاقہ نے کہا ہے کہ مزکورہ سڑک کو تعمیر کراتے وقت سیمنٹ کم ڈالا گیا جس کی وجہ سے سڑک جلد ٹوٹ گئی ہے انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے روڈ کونئے سرئے سے تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔