بنیادی مرکز صحت چنگا میرا ادویات کی کمی کا شکار، مریض خالی ہاتھوں واپس لوٹنے لگے ۔چنگا میرا بنیادی مرکز صحت میں ان دنوں ادویات دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے دوردراز سے مرکز صحت میں آنے والے مریض مایوس ہو کر خالی ہاتھ واپس چلے جاتے ہیں ۔کافی وقت سے ادویات کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے جس سے اب یہ بحران پیدا ہو گیا ہے ۔بچے بوڑھے ،عورتیں ،بچے ارد گرد کے علاقوں سے بیماری کی حالت میں آ تے ہیں لیکن لاچار عملہ اور بے بس ڈاکٹر صاحب ان مریضوں کو چیک کر کے خالی ہاتھ واپس بھیج دیتے ہیں اور غریب مریض میڈیکل سٹور سے یہ ادویات قیمت ادا کر کے خریدتے ہیں