کہوٹہ شہر کے سرکاری اداروں میں تبدیلی کی ہوا ناں چل سکی ۔تمام سرکاری ادارے منتخب عوامی نمائندوں کی گرفت کمزور۔ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافے کے ساتھ منشیات فروشوں کو بھی کھلی چھٹی مل گئی ہے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ اداروں میں رشوت سفارش ختم کرنے کے تحریک انصاف کے دعوے پورے ہونے کے بجائے انکو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے منتحب نمائندے بھی اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ایسا لگتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہو گئی تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدرنے چند روز قبل واپڈا ، تھانہ اور دیگر محکموں کے افسران سے بات چیت بھی کی مگر لگتا ہے بیوروکریسی کو قابو کرنا کسی کے بس کی بات نہیں جرائم کی شرع بڑھتی جا رہی ہے جبکہ واپڈا کہوٹہ کرپشن کا گڑ ھ بن چکا ہے ایک ایک کنکشن کے ہزاروں روپے رشوت لی جاتی ہے اگر رشوت دی جائے تو ہزار میٹر دور بھی کنکشن لگ جاتا ہے اگر رشوت نہ دی جائے تو قانونی کام کے لیے بھی مہینوں دھکے کھانے پڑتے ہیں جبکہ عوام حلقہ پریشان ہیں شہریوں معززین علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر بجلی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطا لبہ کیا کہ کہوٹہ میں منشیات کا خاتمہ کیا جائے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ واپڈا آفس کہوٹہ کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور حقیقی تبدیلی لائی جائے ۔
Kahuta; The crime in Kahuta region is on increase while serval corruption reports have also surfaced but their seem to be no changes in Kahuta region.
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے ملک فیاض اعوان اور سید وحید شاہ گیلانی سے اظہار تعزیت
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی طرف سے ملک فیاض اعوان اور سید وحید شاہ گیلانی سے اظہار تعزیت ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کے علاقے بھون اعوان کے رہائشی ملک فیاض اعوان کا چھوٹا بھائی اور آڑی سیداں والے سید وحید حسین شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ گذشتہ روزقبل وفات پا گے تھے ان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون،سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، وقار جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
گورنر ہاؤسز کو میوزیم اور عام آدمی کیلئے کھولنے کا خیر مقدم
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سینئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی ،گورنر ہاؤسز کو میوزیم اور عام آدمی کیلئے کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ دور میں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشیاں کرنیوالے قصہ پارینہ بن چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کا پیسہ صر ف عوام پر خرچ کیا جائیگا وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات قابل ستائش ہیں حکومت درست اقدامات اور اصلاحات نافذ کرکے ملک و قوم کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہیں نتائج جلد عوام تک پہنچے گے اپنے بیا ن میں راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کہاکہ 100روزہ پلان کامیابی کیساتھ جاری ہے وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔