DailyNews

Rawalpindi; Raja Waqar Mumtaz (PML-N) to contest Ali Awan (PTI) in NA-53 constituency election

ن لیگ نے این اے 53سے یوسی چھ کے چیئرمین راجہ وقار ممتاز کو نامزدکردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار علی اعوان کے مقابلے پر یونین کونسل چھ کے چیئرمین راجہ وقار ممتاز کو نامزدکردیا ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے نامزد امیدوار کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے نامزد نہ ہونے والے امیدواروں سے درخواست کی ہے کہ نامزدامیدوار کی انتخابی مہم چلانے کےلئے وقت بھی دیں اور مال بھی دیں۔ پی ٹی آئی کو ضمنی انتخاب میں لوہے کے چنے چبوا دیں گے۔راجہ وقار نے کہا ہے کہ جدی پشتی مسلم لیگی ہوں ساتھیوں سے بھرپور تعاون کی توقع کرتا ہوں سب کو ساتھ لے کر چلوںگا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button