DailyNewsHeadlineKahuta

Illegal encroachment in Kahuta bazaar due to negligence MC

ایم سی انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہرمیں تجاوزات کی بھر مار

ایم سی انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہرمیں تجاوزات کی بھر مار ۔دوکانداروں نے سامان دوکانوں سے نکال کر سڑکوں میں سجا لیا پیدل چلنا مشکل ہو گیا۔ریڑھی بانوں نے ریڑحیاں سڑکوں پر لگا پر سٹر کوں کو عام ٹر یفک کے لیے بند کر دیا ۔تجاوات کو ختم کر نے کے لیے ایم سی انتظامیہ اے سی کہوٹہ پر اور اے سی کہوٹہ محکمہ ہائی وئے پر زمہ داری ڈال رہا ہے عوامی حلقوں کا تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید ضلعی انتظامیہ سے اصلاح و حال کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کی سے کہوٹہ شہر بھر میں تجاوات کی بھر مار ہو چکی ہے مین بازار ، چھنی بازار ، تھانہ روڈ ، کلر چوک ، تحصیل چوک ، بوہڑ بازار ،مچھلی چوک ، مٹور روڈ مٹور چوک ، پنجاڑ روڈ پر ان گنت ریڑھیاں گردش کر رہی ہیں جن کی وجہ سے سارا سارا دن بازار میں ٹریفک جام رہتی ہے ان کو کس نے اجازت دی ہے پنجاڑ روڈ گلہ کے پاس مین روڈ پر تجاوزات پنجاب ہائی وئے کے آفس کے فریب پکے ٹھیے لگاکر سڑک کو تنگ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے عام شہر ی اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے کوئی بھی زمہ دار محکمہ تجاوزات کا ختم کر نے کی زمہ داری نہیں لے رہا اصل میں یہ مسائل خود ہی پیدا کیے جارہے ہیں ورنہ ہائی کے قریب 100گز کی دوری پر کون قبضہ کر سکتا ہے عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا کہ تحصیل انتظامیہ کے تمام افسران کس چیز کی تنخواہ لے رہے ہیں ان تجاوزات مافیا سے کون کون منتھلیاں لے رہے ہیں اور اپنے ذاتی فاہدے اٹھا رہا ہے ۔

Kahuta; The local Municipal corporation has been criticised for lack negligence over encroachment of pavement at Kahuta bazaar, the footpaths have been taken over while traffic has been shut down.

انجینئر راجہ بلال کی طرف سے اہل علاقہ کے اعزاز میں پرتکلف دعوت آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

انجینئر راجہ بلال کی طرف سے اہل علاقہ کے اعزاز میں پرتکلف دعوت آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔اپنے علاقے کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے عوام آمدہ بلدیاتی الیکشن میں میرا ساتھ انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا ۔ تفصیلات کے مطابق یوسی چوآخالصہ کی ڈھوک بنگیال کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال نے اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انتظام کیا جس میں راجہ عبد الطیف ، حاجی عبد الغفور ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند راجہ احمد صغیرآف مٹور، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ،راجہ غفار ، وقارعلی راجہ ، چوہدری خالد ، راجہ سلیمان ، راجہ سرفراز ،چوہدری آصف ، انجینئررضوان راجہ، چوہدری اسد آف سموٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر میزبان انجینئر راجہ بلال نے تمام شرکاء اہلیان ڈھوک بنگیال یوسی چوآخالصہ کا شکر یہ ادا کیا 

راجہ صغیر احمد نے ٹنگی کے مقام پر جمیل احمد ستی کی طرف سے انکی کامیابی کی خوشی میں دیے گے استقبالیہ سے خطاب

عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اُس پر پورا اترونگا علاقے کے مسائل سے آگاہ ہوں تمام فیصلے عوام علاقہ کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر کییہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ٹنگی کے مقام پر جمیل احمد ستی کی طرف سے انکی کامیابی کی خوشی میں دیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منیر احمد ستی، نصیر احمد، راجہ آصف ،شعیب اختر عباسی اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ راجہ صغیر احمد کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا راجہ صغیر احمد ایم پی اے نے اتنا اچھا پروگرام ادا کیا عوام علاقہ نے امید ظاہر کی کہ راجہ صغیر احمد کی قیادت میں اس علاقہ کے مسائل حل ہونگئے ۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button