Public issues should be resolved, Jammat e Islami, Dadyal
لوگوں کے مسائل حل کروائے کیلئے جو بھی کوشش آپ کر سکتے ہیں وہ ضرور کریں ,امیر جماعت اسلامی تحصیل ڈڈیال
جماعت اسلامی اسلامی انقلاب کے لئے ہر فرد تک پہچے گی ہر فرد پر دستک دے گئی پاکستان خاص کر اور امت مسلمہ اس وقت ہر پریشانیوں سے نہیں نکل سکتی جب تک ہم نبی ﷺکے بتائے ہو ئے طریقوں پر خود عمل نہیں کرتے اور دوسرں کو دعوت نہیں دیتے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی تحصیل ڈڈیال ملک تصور علی نے کیا انہوں نے کہا کہ رشوت ناانصافی نے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلہ کر دیا ہے ہم ایسے افراد تیار کر رہے ہیں جوخوف خدادل میں رکھنے والے ہیں جب زمانہ کار ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہو گئی تو معاشرے میں رہین سہن سکون سے ہو گا بھائی چار فروع پائے گا اور کو ئی کسی کا حق نہیں کھائے گا اس موقع پر انہوں نے کارکن جماعت اسلامی سے کہا وقت کی بنض پر ہاتھ رکھیں اور لوگوں کے مسائل حل کروائے کیلئے جو بھی کوشش آپ کر سکتے ہیں وہ ضرور کریں
سب ڈوثرن ڈڈیال کی عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے محرم الحرام نہایت پرامن اور عقیدت اخترام سے منائیں گئے
سب ڈوثرن ڈڈیال کی عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے محرم الحرام نہایت پرامن اور عقیدت اخترام سے منائیں گئے محرم الحرام کا اخترام کرنا ہم سب پر فرض ہے عالی مقام حضرت امام حسین کی قربانیوں کا ثمرہے دنیا بھر میں محمد عربی کا دین زندہ ہے یہ وہ دین ہے جس کی خفاطت نواسہ رسولﷺنے کر کے مسلمانوں کو ایک راہ دکھادی ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ایم ڈڈیال چوہدری نعیم اخترنے محرم الحرام کے سلسلہ منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے جس میں مختلف مکتبہ فکر تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے سربراہ نے شرکت ایس ڈی ایم نے اس موقع کہا کہ ہمیں مسلسکوں سے ہٹ کر ثابت کرناہے محمد عربی کی دین کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں مجھے امید ہے کہ مذہبی تفرقہ بازی کو چھوڑکر محرم لحرام کے اخترام کیلئے قربانی دے گے اس سلسلہ میں ہم سب کو آپس میں مل کرہنے ہے تاکہ کوئی واقع نہ پیش آئے
آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے مرحوم چیف جسٹں یونین کونسل سرکھوی کی چودھوں برسی
آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے مرحوم چیف جسٹں محمد یونس سرکھوی ہماری عدلیہ اور ماتھے کا جھومرتھے انہوں نے ایک نامور وکیل ممبر ضلع جج اور چیف جسٹں سریم کورٹ اور ایک مدبر جہاندیدہ سیاسی لیڈر کی حثیت سے گرانقدر خدمات سر انجام دیں وہ ہماری قومی وملی تاریخ کا سنہری باب ہیں مرحوم ایک عظیم مفکر مدبر اور صاحب مطالعہ وعلم تھے انہوں نے ساری زندگی فقر درویشی اور سادگی سے گزارکر نئی نسل کے لئے قابل تقلیدمشال پیش کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے مرحوم چیف جسٹں یونین کونسل سرکھوی کی چودھوں برسی کے موقع پر ان کے مقبر ہ سورکھی کے مقام پر منعقد دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس کی صدارت ہائی کوٹ کے سابق جج یونس طاہر ایڈ ووکیٹ سابق صدر بار میرپور نے کی دیگر مقررین میں سابق وزیرافسر شاہد ایڈوکیٹ سابق امیداوار اسمبلی چوہدری آفتاب ایڈووکیٹ خان سیکرٹری جنرل شہداء لندن میموریل سوسائٹی میرپور کے ڈی چوہدری ڈڈیال بار کے سابق صدر شفیق رٹوی ایڈووکیٹ ،چےئرمین زکوۃکونسل صاحبزاد سیلم چشتی ،صدر سنی علماء ومشایخ کونسل غلام جمیل صادق ،محمداسلم خان نقشبندی سابق ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن میرپور غلام رسول عوامی اور مولانا حقنواز نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض کے ڈی چوہدری نے سرانجام دئے چیف جسٹں یونس سرکھوی مرحوم کے بھائی حاجی محمد ایوب اور حاجی محبوب ،پرویز افضل ،جاوید مغل،مرزا لطیف بہاری،اور مغل برادری کے چید ہ چیدہ افراد کے علاوہ میرپور ،کوٹلی چکسواری ،اور ڈڈیال کے دیگر علاقوں وسورکھی کے مقامی افراد نے شرکت کی چوہدری محمد یاسین سابق وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈڈیال کا خطہ بڑا مردم خیز ہے جہاں سے کئی نامور و ممتاز شخصیات نے جنم لیا اور اپنی خدمات ومحنت کے بل بوتے ملکی و قومی سطح پر نام پید ا کیا یونین سرکھوی براہ راست سپریم کورٹ کے جج بنے تو بتایا گیا کہ ایشاکی پہلی مشال ہے وہ ایک درویش سادہ اور فقرانہ اوصاف کے حامل عظیم انسان تھے اور انہوں نے عدالتی فیصلوں سیاسی جد وجہدمیں اپنی علی اور خداداد صلاحیتوں کالوہا منوایا افسر شاہدایڈووکیٹ نے یونس سرکھوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ موحوم نہ صرف ڈڈیال بلکہ پورے خطہ کشمیر کے ٖفخریہ سپوت تھے انہوں نے سادگی وشرافت سے لوگوں کوگردیدہ تھا یہی وجہ ہے چودہ سال سال گزر جانے کے باوجود ہم انھیں صدق دل سے یاد کر ہے ہیں کے ڈی چوہدری نے مرحوم چیف جسٹں کی لازوال اخلاق حسنہ روادای اور ان کی جہد مسلسل کا تفصیلی تحزئیہ پیش کرتے ہو ئے ان کی زندگی کی کئی خوبصورت مشالیں پیش کیں انہوں نے کہا کہ یونس سرکھوی ریاست کا وقار تھے
محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار
پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں میں زوالفقار علی رانا ،فصیل حسین ،راجہ ابرار حسین ،فرزند کھٹا ڑ دلاؤر خان شعیب عابد اور دیگر نے سابق خاتون اول پاکستان محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا محترمہ ایک بہادرسیاستدان تھی جن نے بڑی بہادری سے عامروں کے خلاف ڈیٹ مقابلہ کیا وہاں محترمہ نے اپنی بیماری کے ساتھ بھی مقابلہ کر کے یہ ثابت کیا جو مصائب آئیں ان کا بھی مقابلہ کرنا پڑتا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خان ناگیانی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے مرحومہ کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک عظیم سیاسی اور رفاہی سماجی کارکن سے محروم ہو گئی ہ اللہ تعالی سے دعا گوہوں مرحومہ کو جنت لفردوس جگہ عطا کرے اور شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کی توفیق عطاکرے