Kallar Syedan; Two men arrested for murder of taxi driver
کلر سیداں پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے واردات میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا
کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک کرامت علی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پانچ ماہ قبل ٹیکسی ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے واردات میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ نوتھیہ جبکہ 21 سالہ مقتول شوکت حسین کا تعلق اسلام آباد کے نواحی علاقہ شریف آباد داخلی ترلائی کلاں سے ہے،ملزمان نے دوران تفتیش قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا جبکہ ملزمان قتل و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں اور 09 ماہ قبل ہی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر گھر آئے تھے۔تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو کلر سیداں کنگوٹھی روڈ پر واقع جنگل سے 21 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی تھی جسے قتل کر دیا گیا تھا جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک ظہیر نے سب انسپکٹر ملک کرامت علی کو اس اندھے قتل میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگانے کا ٹاسک دے دیا جنہوں نے ڈی ایف سی محمد عرفان اور کانسٹیبل یاسر عباس کے ہمراہ موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کی لوکیشن کا پتہ چلا کر چھاپہ مار کر ملزم شاہد ندیم کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر اس کے بھائی محمد وقاص کو بھی گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کے علاقہ سے ڈکیتی کی واردات کی غرض سے ٹیکسی بک کی اور روپیال روڈ پر واقع گنگوٹھی جنگل کے قریب گاڑی رکوا کر مقتول ڈرائیور شوکت حسین کی جیب سے ساڑھے تین سو روپے کی رقم نکال لی۔نیت خراب ہوجانے پر مقتول کیساتھ بدفعلی کی کوشش کی اور مقتول کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ہم اسی کی گاڑی پر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے مگر راستے میں گاڑی میں سی این جی گیس ختم ہو جانے پر اسے ایک ویران جگہ پر کھڑی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزم شاہد ندیم سات جبکہ اس کا بھائی محمد وقاص قتل اور ڈکیتی کی 14 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی ٹیکسی بھی برآمد کر لی ہے۔پولیس نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Kallar Syedan; Shahid Nadeem and his brother Mohammad Waqas have been arrested by Kallar Syedan police for the murder of taxi driver Sahukat Hussain.
Body of taxi driver Shaukat Hussain was found in Gangothi road, Kallar Syedan, he had been shot dead. The two arrested men admitted to the police for the murder.
محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں او ر مقامات کا معائنہ
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر نے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں او ر مقامات کا معائنہ کیا وہ چوآخالصہ ،ٹکال، سکوٹ، ڈھوک مہتاب ،پیر گراٹہ سیداں ، تریل اور دیگر مقامات پر بھی گئے اور ہدایت کی کہ جلوسوں کے تمام راستوں کی صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے ۔منتظمین کے رضا کاران مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں اور پولیس سے تعاون کریں ،محرم الحرام باہمی رواداری اور اتحاد امت کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے دشمن سے چوکنا رہنا ہو گا امت مسلمہ اپنے داخلی اتحاد کو مضبوط رکھے تاکہ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے چوکس ہیں ہم سب مل کر امن و امان کو یقینی بنائیں گے ۔
کلر سیداں پولیس نے ٹیالہ موڑ سے ملنے والی نعش کی شناخت میں لوگوں سے مدد کی درخواست
کلر سیداں پولیس نے ٹیالہ موڑ سے ملنے والی نعش کی شناخت میں لوگوں سے مدد کی درخواست کی ہے ،ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ نے کہا کہ نعش خاتون کی ہے جس نے غلابی رنگ کی قمیض ،جامنی رنگ کی شلوار اور سفید دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا اور یہ درمیانی عمر کی تھی نامعلوم افراد ہفتہ قبل اسے قتل کر کے یہاں پھینک گئے ۔انہوں نے شہریوں سے شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے ۔
کہوٹہ پولیس دن دھاڑے نوجوان محنت کش کے قاتل کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام
کہوٹہ پولیس دن دھاڑے نوجوان محنت کش کے قاتل کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام،مقتول محمد سلیم ولد لیاقت علی جونکہ کے پی کے کا رہائشی تھا اور اس کے خاندان کے دیگر افراد اٹک میں رہائش پذیر ہیں یہ کاروبار کی تلاش میں گاؤں نارہ آیا جہاں اسے ایک دوکان پر ملازمت مل گئی ۔چند ایام قبل بازار میں ایک مقامی شخص ساجد نے ایک کمسن بچے کو روک کر پستول نکال کر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اس اثنا میں مقتول محمد سلیم کا ادھر سے گزر ہوا تو اس نے ساجد کو ایسا کرنے سے روکا تو ملزم ساجد نے فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔فائرنگ سے ایک مقامی ہوٹل کا راہگیر ملازم بھی زخمی ہوا تھا،یہ واقعہ دن دھاڑے ہوا کثیر تعداد میں لوگوں نے اس واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا مقدمہ بھی درج ہوا مگر پولیس تاحال نامزد ملز م کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔مقتول سلیم کے بھائی محمد اختر نے آر پی او راولپنڈی سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ کہوٹہ پولیس کوحکم دے کر ملزم کو گرفتار کرائیں ۔
معروف کاروباری شخصیت راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ حمزہ جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
معروف کاروباری شخصیت راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ حمزہ جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کی تقریب بڑے سیاسی اجتما ع میں بدل گئی دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، راجہ جاوید اخلاص، چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے ،سینٹ سابق سیکرٹری راجہ محمد امین ، سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر، راجہ امجد علی ایم پی اے ، سجاد خان، شیخ ساجد الرحمان، چیئر مین عامر جمشید، چیئر مین شہزاد یونس،چیئر مین نوید بھٹی، چیئر مین ملک نور احمد نوری، چیئرمین فیصل منور، چیئر مین شیخ عبدالقدوس، راجہ عابد ایڈووکیٹ، راجہ محمد ظریف،چوہدری عامر وسیم، حاجی محمد ظفر، شیخ حسن ریاض، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، شیخ سلیمان شمسی، راجہ نوید قیصر، چوہدری محمد ظہیر، راجہ خرم پرویز، تنویر احمد شیرازی، مفتی محمد شبیر، محمد اشتیاق احمد اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔