چک بیلی خان کے نواحی موضع بینس میں چونترہ پولیس نے کاروائی کر کے مشہور منشیات فروش شکیل عرف شکیلا کے رہائشی گیٹ سے شراب سے لدی گاڑی قبضے میں لے لی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوڑیاں کے مقام سے سفید رنگ کی مہران کار کا پیچھا کیا گاڑی موضع بینس میں معروف منشیات فروش شکیل عرف شکیلا کے گھر کے مین گیٹ پر جا کر رکی پولیس کو دیکھتے ہی ڈرائیور مال ان لوڈ کرنے کی بجائے بھاگ نکلا تعاقب کے باوجود پولیس کے ہاتھ نہ آیا البتہ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی اس دوران اہل علاقہ اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شکیل عرف شکیلا کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی پولیس نے گاڑی سے نکلنے والی 649کپی اور 239بوتلیں ادھیا شراب قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا تاہم عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی سے نکل کر بھاگنے والے شخص کے ہاتھ میں ایک شاپنگ بیگ بھی تھا جس میں چرس یا کوئی اور دوسری خطر ناک اشیاء بھی تھیں علاقہ کے لوگوں میں سے حافظ منصور احمد ، انتصار علی ، آصف جرال اور جاوید اقبال سمیت لوگوں نے شکیل عرف شکیلا کے خلاف براہِ راست کاروائی نہ کرنے پر پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بھاگنے والے شخص کو محفوظ راستہ دینے میں پولیس کا ہاتھ خارج از امکان نہیں انھوں نے برآمدگی والی جگہ یعنی شکیل کے گھر کے باعث شکیل کو بھی مقدمہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس دوران ایس ایچ اور چونترہ راجہ طارق عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونترہ پولیس علاقہ سے منشیات کے خاتمہ کا نیک نیتی سے عہد کئے ہوئے ہے اور بہت جلد علاقہ میں منشیات فروشوں بھتہ خوروں اور قبضہ مافیا کے خلاف عوامی تعاون کے بینر بھی لگوائے جائیں گے انھوں نے کاروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں محمد حفیظ اللہ اے ایس آئی، خالد شبیر اے ایس آئی اور کانسٹیبلان ذوہیب الحسن، ناصر علی، عبدالقدوس اور وصال بابر کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
Rawalpindi; A Car loaded with alcohol was seized by Chauntra police in village Bains in Chak Bale Khan. The driver of the vehicle who was transporting the alcohol has been named as Shakeel known as Shakeela, who is well known for supplying drugs and alcohol in the region.