DailyNews

UC Faiz pur shareef road network in need of major repairs

یونین کونسل فیض پور شریف اور اس سے ملحقہ تمام رابطہ سڑکو ں کی حالت نہ گفتہ بہ ہوچکی ہے

یونین کونسل فیض پور شریف اور اس سے ملحقہ تمام رابطہ سڑکو ں کی حالت نہ گفتہ بہ ہوچکی ہے سڑکوں پرجگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں سڑکیں ناقابل سفرہوتی جارہی ہیں کوئی توجہ نہیں دکی جارہی ہے محکمہ شاہرات اورعوام نمائندوں کوعوامی مشکلات کااحساس نہیں ہے عوام ذلیل وخوارہورہے ہیں منٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے ہوتاہے اوردوران سفرہروقت جان ہتھیلی پرہوتی ہے سٹرک ناگفتہ بہ حالت کی وجہ کئی حادثے رونماہوچکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں تفصیلات کے مطابق یونین کونسل فیض پور شریف جو کہ موجودہ ایم ایل چوہدری عبد المجید کی ذاتی یونین کونسل ہے اور جہاں ان کے ووٹرز کی ایک کثیر تعداد ہے وہا ں پر تمام رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جن پر گاڑیوں کا چلنا تو دور پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے چوہدری عبد المجید اور ان کے حواریوں نے الیکشن سے قبل بڑے بلند و بانگ دعوے کیے تھے کہ اس دفعہ ہماری عزت رکھو اور الیکشن میں ہمیں کامیابی دلوہم ہر وعدہ وفا نبھائیں گئے مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو سکا یہی حال دوسرے امیدواروں کا ہے جن میں بلخصوص ن لیگ کے امیدوار اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما شامل ہیں الیکشن کے بعد یہ امیدواریونین کونسل کے لوگوں کو اپنی شکل تک دیکھانا گوارہ نہیں کرتے پانچ سال بعد فصلی بٹیروں کی طرح عوام سے ووٹ مانگنے نکلیں گئے یونین کونسل فیض پور شریف کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ ہمارے نمائندے اپنی عوام کی ترجمانی نہیں بلکہ یورپ کی سر زمین پر بسنے والے لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت تمام امیدواراسمبلی بشمول ایم ایل برطانیہ کے دورے پر ہیں بلکہ ایم ایل تو عرصہ دراز سے ہی برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اور لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لوگوں کا کہناہے کہ اگر ان کے مسائل کا فوری حل نہ ہوا تو وہ ایک بڑے اجتجاج کا جلد اعلان کریں گئے جس میں ہر پارٹی کا بندہ شریک ہو گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ ایم ایل اے اور دوسرے امیدواروں پر ہو گئی ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری کی نیوسٹی چکسواری منتقلی (زمینی حقائق وسفارشات ),تحریر :یاسرممتازچودھری

حکومت آزادکشمیر کی طرف سے گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چکسوار یکونیوسٹی چکسواری میں موجود تعلیمی بلڈنگ میں منتقل کرنے کے آرڈر بارے چندسوالات آپ کے گوش گزار کرناچاہتاہوں 
1 کیانیوسٹی چکسواری میں موجودہ تعلیمی بلڈنگ کالج کے معیار کے مطابق ہے اوراس میں کالج معیار کی تمام سہولیات موجودہیں 
2 کالج کی نیوسٹی میں منتقلی سے عوام علاقہ اورطلبہ کوفائدہ ہوگایانقصان ؟
3 سرکاری کالج کی منتقلی کے اس اہم فیصلے میں عوام علاقہ سیاسی سماجی راہنماؤں حلقہ کی سیاسی قیادت کواعتماد میں لیاگیا؟
4 کالج کی موجودہ عمارت خالی ہونے کے بعدکس مصر ف میں آئے گی ?
5 کیانیوسٹی چکسوار ی میں موجودتعلیمی بلڈنگ کالج کی غرض سے بنائی گئی تھی یاکسی اورمقصدکے لئے? وغیر ہ وغیرہ 
میری اس سلسلہ میں چندگزارشات ہیں 
میرے خیال میں کالج کی نیوسٹی منتقل ہونے سے جہاں دیگرنقصانات بھی ہوں گے وہاں چندذیل میں ذکرکررہاہو ں 
نیوسٹی چکسواری میں موجودتعلیمی بلڈنگ کسی بھی لحاظ سے ڈگری کالج کے معیار کے مطابق نہیں اورنہ ہی وہاں ا تنی سہولیات ہیں بلکہ بلڈنگ کی حالت اتنی خستہ حال ہوچکی ہے کہ اسے قابل استعمال بنانے کے لئے کئی ماہ کاوقت اورلاکھوں روپے درکارہوں گے 
کالج کی موجودہ بلڈنگ اورنیوسٹی کی بلڈنگ میں صرف اتنافرق ہے کہ وہاں کمرہ جات کی تعداد زیادہ ہے اس کے علاوہ وہاں اورکوئی اضافی سہولیات میسرنہیں جیسے گراؤنڈوغیرہ 
کالج کی موجودہ بلڈنگ بازار کے قریب ہے جس وجہ سے پلاک سے کنیلی تک اورگردوونواح کے طلبہ آسانی سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچ جاتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں کالج نیوسٹی منتقل ہونے کی صورت میں طلبہ کوذاتی ٹرانسپورٹ درکارہوگی یاپھرنیوسٹی گیٹ سے کالج کی بلڈنگ تک اضافی ٹرانسپورٹ (رکشہ وغیرہ ) کے ذریعے جاناپڑے گا کیونکہ نیوسٹی سے گیٹ سے کالج تک کاسفرتقریبا3 کلومیٹرکے قریب ہے گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری علاقہ کا پہلاتعلیمی مرکز ہے جوسکول سے اپ گریڈہوتاہوا انٹرکالج اورپھرڈگری کالج لیول تک گیااس کالج میں زیرتعلیم طلبہ نے علاقائی مسائل سمیت اہم مسائل اپنی آواز بلندکی اور اہم ملکی وغیر ملکی معاملات پرچکسواری کالج کے طلبہ نے ہی علاقے کی نمائندگی کی اوراحتجاج ریکارڈ کروایاجس کی اہم وجہ کالج کاچکسواری بازار کے قریب ہوناہے 
ہائی سکول اورڈگری کالج کی وجہ سے چکسواری بازار میں بے شمارافراد برسرروزگارہیں اورکالج کی منتقلی سے کاروباری سرگرمیاں ماندپڑنے کاشدیداندیشہ ہے 
سننے میں آیاہے کہ کالج کی موجودہ عمارت میں گورنمنٹ ہائی سکول چکسوار یکومنتقل کیاجائے گااورپھرگرلزہائی سکول کوچکسوار ی بوائز سکول کی عمارت میں منتقل ہوگاپھرگرلزہائی سکول کی عمارت کس مصر ف میں آئے گی یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوئی یاپھراسے ایسے ہی چھوڑکربھوت بنگلہ بنانے کی سوچ اعلی دماغوں میں چک رہی ہے 
تعلیمی پالیسی کے مطابق کالجز میں4سالہ BSپروگرامز شروع کیے جارہے ہیں تویہ پالیسی پورے آزادکشمیر مین نافذ ہورہی ہے نہ کہ صرف چکسواری میں چکسواری میں تومنگلاڈیم اپ ریزنگ کی وجہ سے بننے والے نیوٹاؤن میں تعلیمی عمارت موجود ہے توآزادکشمیر کے دیگراضلاع میں موجودہ سینکڑو ں کالجز کوکہاں منتقل کیاجائے گالامحالہ انہیں اپ گریڈکرتے ہوئے اضافی عمارت تعمیر کی جائے گی توکیانیوسٹی میں موجودبلڈنگ پرلاکھوں روپے لگانے کی بجائے کالج کی موجودہ عمارت جوانتہائی مناسب جگہ اورتاریخی اہمیت کی حامل ہے کواپ گریڈنہیں کیاجاسکتا
اس پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیاپرموجودحکومتی نمائندوں سے لے کراہلیان چکسواری تک میری یہ درخواست ہے کہ کالج کی موجودہ بلڈنگ کواپ گر یڈکیاجائے اورنیوسٹی چکسواری میں موجودہ تعلیمی عمارات کوقابل استعمال کرکے کسی نئے تعلیمی یاٹیکنیکل ادارے کی بنیارکھی جائے تاکہ اہلیان چکسواری اسے خاطرخواہ مستفیدہوسکیں کالج کی موجودہ عمارت کی منتقلی کافیصلہ سراسرغلط اورزمینی حقائق کے منافی ہے جس پرحکومت اورتعلیمی آفیسران کواپنافیصلہ واپس لیناہوگابصورت دیگراہلیان چکسواری بھرپور احتجاج کریں گے اوراپنے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے 

 

سب ڈوثرن ڈڈیال کی عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے محرم الحرام نہایت پرامن اور عقیدت اخترام سے منائیں گئے

سب ڈوثرن ڈڈیال کی عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے محرم الحرام نہایت پرامن اور عقیدت اخترام سے منائیں گئے محرم الحرام کا اخترام کرنا ہم سب پر فرض ہے عالی مقام حضرت امام حسین کی قربانیوں کا ثمرہے دنیا بھر میں محمد عربی کا دین زندہ ہے یہ وہ دین ہے جس کی خفاطت نواسہ رسولﷺنے کر کے مسلمانوں کو ایک راہ دکھادی ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ایم ڈڈیال چوہدری نعیم اخترنے محرم الحرام کے سلسلہ منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے جس میں مختلف مکتبہ فکر تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے سربراہ نے شرکت ایس ڈی ایم نے اس موقع کہا کہ ہمیں مسلسکوں سے ہٹ کر ثابت کرناہے محمد عربی کی دین کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں مجھے امید ہے کہ مذہبی تفرقہ بازی کو چھوڑکر محرم لحرام کے اخترام کیلئے قربانی دے گے اس سلسلہ میں ہم سب کو آپس میں مل کرہنے ہے تاکہ کوئی واقع نہ پیش آئے 

ایڈمنسٹر بلدیہ ساجدنذیر چوہدری نے محلہ چوہان وارڈ نمبر 7کا اچانک دورہ

ایڈمنسٹر بلدیہ ساجدنذیر چوہدری نے محلہ چوہان وارڈ نمبر 7کا اچانک دورہ کیا اور وارڈ نمبر سات کے مسلم لیگی راہنماملک عنصر کے علاوہ مقامی کمیونٹی اور ورڈ نمبر سات کی عوام بھی ان کے ہمراہ تھے ایڈمنسٹر بلدیہ نے عومی شکایات کو غور سے سنا اور انہوں یقین دلایا جہاں جہاں رابطہ لنگ سٹرکوں کی ضرورت ہے وزیرحکومت چوہدری مسعوخالد کی خصوصی ہدایت پر شہروں کے مسائل ان کی دہلزپر حل کرنے کی خصوصی اقدامات جارہے کئے ہیں اس وارڈ میں جہاں بجلی کے ٹرانسفامراور پولوں کی ضرورت ہے محکمہ برقیات سے رابطہ کر کے لوگوں کے مسائل وارڈ کی مقامی کمیٹی جس میں عنصر صدیق ملک ،ملک فیاض ،حوالدار محمود خان کی مشاروت سے حل کریں گئے ایڈمنسٹر بلدیہ چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ اس توقع پر عوامی حلقوں سے کہا ہے وارڈ نمبر سات کے بعد وارڈ نمبر 8کا تفصیلی دورہ کرو گا جس کے لئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راہنمااخلاق مشتاق نے بلدیہ کا دورہ کی درخواست دے رکھی ہے انہوں نے کہا کے 15ستمبر کو پور ے شہر میں ہفتہ صفائی واک کریں گئے

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف تھانہ پولیس ڈڈیال کی شاندار کاروائی

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف تھانہ پولیس ڈڈیال کی شاندار کاروائی دھڑا دھڑ پکڑ دھکڑ جاری حوالات بھکاریوں سے بھر گئی خریداروں اور دکانداروں نے سکھ کا سانس لیا شہریوں نے کاروائی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔پیشہ ور بھکاریوں کو کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی تحصیل بھر میں قانون کی دفعہ 144 نافذ ہے کسی کو خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی میڈیا و شہری تعاون کریں انشاء اللہ ڈڈیال شہر سے پیشہ ور بھکاریوں کا قلع قمع کر کہ دم لیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر اور انسپکٹرپولیس تھانہ ڈڈیال چوہدری شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں نے دکانداروں اور خریداروں کا جینا محال کر رکھا ہے ایسے لوگوں اکثر جرائم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں اس سے قبل بھی انتظامیہ ڈڈیال نے ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں اور آئندہ بھی انہیں کوئی ریلیف نہیں دی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button