DailyNewsKallar Syedan

Police case registered against block factory owner in Doberan Kallan

دوبیرن کلاں,ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر بلاک فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر بلاک فیکٹری کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محکمہ صحت کلر سیداں کی ٹیم نے گزشتہ روز دوبیرن کلاں شہر میں واقع بلاک فیکٹری کو چیک کیا تو وہاں صفائی کی ابتر صورتحال تھی جس کی وجہ سے بلاک فیکٹری مچھروں کی آماجگاہ بنی ہوئی تھی جہاں ڈینگی لاروا کی آفزائش پائی گئی جس پر سینٹری انسپکٹر نے فیکٹری کے سرفراز نامی مالک کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔ 

Kallar Syedan; A Police case has been registered against block factory Sarfaraz at Doberan Kallan bazaar after dengue virus was confirmed at his premises.

شیخ ندیم احمد، یوسی مغل سے راجہ عامر وسیم اور دیگر نے لاہور جا کر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت

مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد، یوسی مغل سے راجہ عامر وسیم اور دیگر نے لاہور جا کر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور میاں نوا زشریف سے دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا بنکوں کو لینڈ ریکارڈ ڈیٹا کی رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا بنکوں کو لینڈ ریکارڈ ڈیٹا کی رسائی فراہم کرنے کا فیصلہ ، دومراحل میں بنک نمائندگان کی ٹریننگ کا انعقاد۔ تفصیل کے مطابق مالکان اراضی ون ونڈو آپریشن کے تحت بنک میں حصول قرضہ کی درخواست جمع کروائیں گے۔ جہاں بنک کے نمائندے ایک خود کار طریقہ کار سے ملکیت کی تصدیق کرنے کے بعد آڑرہن انتقال کا اندراج اور تصدیق انتقال کے بعد درخواس ت گزار کو قرضہ جاری کر سکیں گے۔ بنکو ں کے نمائندوں کی ٹریننگ کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 13 اور14ستمبر کو ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاہے۔ جس میں شرکاء کو پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے متعلق بریفنگ، ڈیٹا کی کمپیوٹرائزیشن، سافٹ ویئر کے استعمال اور لینڈ ریونیو کے حوالے سے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ 17 سے 18ستمبرکو ٹریننگ کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

میں تمام اہل دوبیرن کلاں اور حلقہ پی پی 7کا انتہائی مشکور ہوں,راجہ محمد صغیر

میں تمام اہل دوبیرن کلاں اور حلقہ پی پی 7کا انتہائی مشکور ہوں کہ انھوں نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کے باوجود مجھے اپنے قیمتی ووٹ سے نوازا جن لوگوں نے ہمیں ووٹ کے قابل نہیں سمجھا میں ان کا بھی مشکور ہوں اور ان سے آئندہ اچھے کی امید رکھتا ہوں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7راجہ محمد صغیر نے چوہدری عابد کی رہائش گاہ پر خصوصی خطاب میں کہا کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے یہ صرف میری جیت نہیں بلکہ ان تمام لوگوں کی ہے جنھوں نے الیکشن میں پیار ،محبت ،دوستانہ اور خوشگوار ماحول پیدا کیا ااور الیکشن میں میری بھر پور حمایت اور رہنمائی کی اور جن کی دعاوں کی بدولت مجھے کامیابی ملی میں سیاست ہمشیہ عزت کے لیے کی ہے مجھے میرے دوستوں اور پیارے کرنے والوں کے علاوہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے کہا جس پر میں تمام اپنے حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کی تا کہ اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کر سکوں کچھ شر پسند عناصر مجھ پر جعلی الزام لگاتے ہیں میں ان کی ووٹ کی پرچی کو روپوں میں بیچ دیا ہے لیکن اس میں کوئی حقیت نہین ہے میں نے غیر مشروط پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے میری سیاسی پوزیشن انہتائی مضبوط ہے جبکہ میرے مخالفین انتہائی کمزور پوزیشن میں چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سیاسی پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر بنایا جا رہا ہے جس میں ان کو عبرت ناک سزا ملے گی میں علاقے کے مسائل ترجیحی بینادوں پر حل کرونگا پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دینے میں کوتاہی نہیں ہو گی انھوں نے آ خر میں چوہدری عابد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے الیکشن میں ان کی انتخابی مہم میں پڑھ چڑھ کر حصہ اور چوآ خالصہ کے صحافیوں کا شکریہ بھی جنھوں نے الیکشن میں بہترین کوریج کی اور لوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھا 

Show More

Related Articles

Back to top button